" تحریکِ انصاف اور خواتین کا لباس "
منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز: / قُرآن/ علامہ اقبال/ انصار عباسی / لباسی حدود/ثواب/منشور/خواتین/قانون ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ عورتوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ وہ عورتوں کے لباس پر کوئی پابندی نہیں لگائیں گے ۔ اس جواب کو "کس سے منصفی چاہیں" والے کالم نگار جناب انصارعباسی نے عنوان" عمران خان نے یہ کیا کہہ دیا؟ جواب آگیا!!!" کے تحت کس طرح عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔وہ قابلِ تجزیہ ہے انکا کہنا ہے کہ اللہ اور رسولؐ کی بات کرنے والا ، علامہ اقبال کی سوچ پر فخر کرنے والا ، قُرآن کو پڑھنے اور اُسکو سمجھ کے تبدیل ہونے والے نے ،یہ کیسے کہہ دیا کہ عورتوں کے لباس پر پابندی نہیں لگائیں گے ۔۔۔ عباسی صاحب یہ کیا بات ہوئی آپ کہتے ہیں کہ عمران اللہ رسولؐ کی بات کرنے والا ،قُرآن پڑھنے والاہے تو آپ سے مودبانہ عرض ہے کیا آپ کی نظر میں کوئی ایسا بھی مسلمان ہے جو اللہ اور رسولؐ کی بات نہ کرتا ہو، قُرآن نہ پڑھتا ہوں ؟؟؟ اب عورتوں کے لباس کے بارے میں عرض ہےکہ ...