Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, October 8, 2011

بنیادی مسائل پر احتجاج نہ ہونے کی وجہ !!!۔

فکرستان سے پوسٹ ٹیگز: وال سٹریٹ/ انڈیا/ممتاز قادری/سپریم کورٹ فیصلہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 پاکستانی قوم جتنی صابراور قوتِ برداشت کی حامل قوم دنیا میں شاید ہی کوئی اور ہو وہ یوں کہ یہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادیوں کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتی ہے ۔ مہنگائی ،بےروزگاری اور حد سے زیادہ بڑی ہوئی معاشی نا انصافیوں کو خاموشی سے برداشت کررہی ہے ۔  یہاں نہ "تحریر اسکوائر"جیسا احتجاج نظر آتا ہے اور نہ ہی" وال اسٹریٹ " جیسا دھرنا معاشی نہ ہمواری پرعرب ممالک میں اٹھنی  والی گرما گرم لہر نےبھی ہمارے ٹھنڈے  پڑےجسم کو کوئی حرات نہ پہنچا سکی جبکہ ہمارے وزیر  نے تو بڑے اعتماد سے یہ تک کہہ دیا کہ پاکستان میں مردے نہلانے میں بھی کرپشن پائی جاتی ہے  ۔یہ سن کر بھی قوم کے صبرِاستقلال میں کوئی جنبش پیدا نہیں ہوئی  یہی وجہ ہے کہ انڈیا کی طرح کی کرپشن کے خلاف  ہمارے یہاں کوئی تحریک نہیں پائی جاتی ۔۔۔اسکی کیا وجہ ہوسکتی ہے ؟؟؟
  میں سوچتا ہوں کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ہمارے مذہبی جماعتوں کے رہنما میڈیا میں "اِن " رہنے کیلئے کسی  بھی بات کو مذہبی اشو  بناکر جمعہ کے جمعہ مذہبی احتجاج کا جو سلسلہ پاکستان میں  شروع کر رکھا ہے (جیسے کل ممتاز قادری کے عدالتی فیصلے پر احتجاج تھا ) ان مذہبی احتجاجوں نے بے روزگاری ، معاشی نہ ہمواری اور کرپشن جیسےبنیادی ایشو کو پسِ پشت ڈال دیا ہو ۔ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ اتنی بےروزگاری،  اتنی معاشی نہ ہمواری، اور کرپشن ان ملکوں میں نہیں پائی جاتی جہاں پر کہ ان پر احتجاج ہو رہا ہے ۔۔۔
سپریم کورٹ نے کراچی بد امنی کیس کے فیصلے  میں سیاسی ،لسانی اور  مذہبی جماعتوں کا صحیح اصلی حقیقی چہرہ دکھا دیا ہے۔۔۔ بُہت شُکریہ ۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میری سوچ سے اتفاق کریں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے ۔  (ایم ۔ڈی)

No comments:

Post a Comment