Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, October 31, 2011

" عمران خان کا پریکٹیکل میسیج "

منجانب فکرستان پیش ہے : عمران خان نے  جلسہ میں دکھایا / اپنا میسیج/ بزریعہپریکٹیکل
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عمران خان لاہور میں ایک بڑا جلسہ کرنے میں کامیا ب ہوگئے ہیں ، جلسہ سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ تحریکِ انصاف ایک عوامی طاقت بن کر ابھر رہی ہے ۔ جلسہ بتا رہا ہے کہ مستقبل کے الیکشن۔۔۔ ن لیگ کیلئے تر نوالہ ثابت نہیں ہونگے ۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جاگیردارانہ پٹواری نظام اورتھانہ کلچر عمران خان کو ناک چنے چبوائے گا ۔ ۔۔  
 ایک بڑے اخبار کے" لفافے باز" کالم نگار نواز شریف جلاوتنی دور میں آئے دن اپنے کالم میں نواز فیملی کی نماز روزہ پابندی  کا تذکرہ کّچھ اس انداز سے کرتے تھے جیسے دوسرے یہ پابندی نہ کرتے ہوں ۔۔۔۔
 عمران خان نے اسٹیج پر  نماز کی ادائیگی کے زریعے ایک طرف پریکٹیکلی یہ میسیج دیا ہے کہ وہ  نماز پابند مسلمان ہیں  تو  دوسری طرف شہزاد رائے  اور اسٹرنگز بینڈ کو اسٹیج پر پیش کرکے پریکٹیکلی یہ میسیج  بھی  دےدیا ہے کہ وہ انتہا پرست مسلمان نہیں ہیں۔ ۔۔۔( ایم ۔ ڈی)

5 comments:

  1. پریکٹیکلی میسیج

    DO KASHTI ME SAWAAR???

    ReplyDelete
  2. گويا جو موسيقی کو خلافِ شرع اسلام سمجھے وہ انتہاء پسند ہو گيا
    رہی نماز تو بہت سے ايسے لوگ پڑھتے بلکہ باجماعت پڑھتے ہيں جنہوں نے ملک يا عوام کروڑوں روپے ہضم کر لئے ہيں ۔ يہ کون بتائے گا کہ درست نماز کس کی ہے ؟
    ميرا خيال ہے کہ آپ عمران خان کی حمائت کرنے لگے تھے مگر اس کا اُلٹ ہو گيا ہے

    ReplyDelete
  3. said...

    پریکٹیکلی میسیج

    DO KASHTI ME SAWAAR???
    October 31, 2011 10:36 PM
    ------------------------------------
    درج بالا پوسٹ بجلی کٹ جانے کے سبب ادھوری رہ گئی ۔
    ہم سب کا ) اکثر افراد کا) معاملہ بھی کچھ اسی طرح ہے کہ دو کشتی مین سواری کر رہے ہیں۔

    خیر کم از کم انہوں نے عوام کے سامنے نماز ادا کی ہے - شکری ہے ۔

    باقی جلسوں کا کیا حال ہے ۔ ۔ بس اللہ رحم کرے۔

    اور دعا ہے کہ پاک کو اللہ ایک نیک اور قابل حکمران عطا کرے ۔ آمین

    ReplyDelete
  4. محترم جناب نور محمد ابنِ بشیر صاحب آپکی خلوص بھری دُعا

    کا بُہت بُہت شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete
  5. محترم جناب افتخار اجمل بھوپالی صاحب آپکے تبصرہ کا بُہت بُہت شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete