منجانبفکرستان پوسٹ ٹیگز :- القاب / موٹا تازہ/ چربی کم کرنا/قربانی کا حلف/ دانیال عزیز
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پاکستانی قوم القاب دینے میں کافی فراخ دل واقع ہے۔۔۔نصرت بھٹوکو "مادرِ جمہوریت" اور ممتاز قادری کو" غازیِ ملت" عطا کردیئے ہیں٭چار سال میں چار بچّے پیدا ہوجاتے ہیں ہمارے وزیراعظم نے چار وزارتیں پیدا کرلیں ہیں تو اس میں کونسی بُرائی ہے ٭ سال میں 16 ہزار پاکستانیوں نے خودکشیاں کرلیں تو اس میں حکومت بیچاری کا کیا قصور؟؟؟ جسکی موت جیسی لکھی ہو ویسی ہی آتی ہے۔ اس پر حکومت کو الزام دینا یا سیاست کرنا بُری بات ہے ٭ وزیر ریلوے نے ادارے کو بند کرنے کا نیک مشورہ دیا ہے ۔۔۔۔تاکہ اُنہیں کوئی دوسرا ایسا موٹا تازہ محکمہ الاٹ ہو سکے کہ جسکی چربی کم کی جاسکے٭ سنی اتحاد کونسل غازی علم الدین کا یوم شہادت" یوم تحفط ناموسِ رسالتؐ کے طور پر منائیگی جس میں عوام سے تحفظ ناموسِ رسالت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کا حلف لیا جائے گا ٭علماء حضرات کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہمارے اعمال نے پیدا کیاہے ۔۔۔جبکہ دانیال عزیز صاحب کا کہنا ہے کہ ڈ ینگی شہری حکومتیں ختم کرنے کا نتیجہ ہے ۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔۔
( ایم ۔ڈی )
خوب جناب! عمدہ ٹوٹے۔۔۔
ReplyDeleteمحترم جناب غلام عباس مرزا صاحب ۔ ۔ ۔
ReplyDeleteٹوٹے آپکو پسند آئے ۔شُکریہ۔