Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, October 25, 2011

غلط فہمی یا کہ خوش فہمی ؟؟؟؟؟؟؟

 فکرستان : نئے سال کیلئے دُعا گو ہے کہ سرمائے کو لگام لگے۔(آمین)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ پوسٹ " سرمائے کا بلیک ہول " کے عنوان کے تحت  31 دسمبر 2010 کو لکھی گئی تھی  ۔ جس پر جاوید گوندل بھائی کا تبصرہ بھی موجود ہے ۔ صرف پوسٹ کا  عنوان  تبدیل کیا ہے   پوسٹ  کےآخر میں  جو دُعا کی گئی تھی  وہ  بھی من وعن  اُسی  طرح سے ہے۔ اُس دُعا کے الفاظ دیکھیں، چلیں 31 دسمبر والی پوسٹ پڑھتے ہیں ۔۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دنیا کے ہر ملک  میں  سرمایا داروں  نے  آپس میں  ٹاپ ٹین  بننے کی نہ ختم ہونے والی دوڑ لگا رکھی ہے ۔۔۔  جس سے دُنیا میں کرپشن ،ذخیرہ اندوزی اور سٹے بازی  خوب پروان چڑھ رہی  ہے ۔۔۔۔۔۔ اس  طرح  سے سرما یا دارانہ نظام کا یہ " بلیک ہول " ایک طرف غریب طبقہ کو نگل  رہاہے، تو دوسری طرف درمیانی طبقہ  کو سسِکا رہا ہے ۔۔۔لیکن اس ریس کو  کوئی روک نہیںسکتا ہے ۔۔۔چونکہ سرمائے کا" بلیک ہول" مذہبی اخلاقیات  اور ضمیری اخلاقیات کو نگل چُکا ہے۔۔ ۔اب کالم نگار لفافےکے زیراثر لکھتا ہے ۔۔۔الیکٹرانک میڈیا بھی سرمائے کے زیر اثر چیزیں دکھاتا ہے ۔۔۔دانشوروں نے بھی سرمائے کی غُلامی کو قُبول کیا ہُوا ہے ۔۔۔بے بس کے پاس صرف ایک ہی آسرا رہ جاتا  ہے ۔ وُہ ہے دُعا ۔۔۔آئیں رب سے دُعا مانگیں کہ وہ ہیسرمائے کی اس شیطانی دوڑ سے انسان کو نجات دلائے ۔۔۔وہ ہی ایسے اسباب بنا سکتا ہے کہ سرمائے کو لگام لگے ۔خالق ، مالک،پروردگار انسان سے بُہت بڑی غلطی ہوئی کہ اُسنے سرمائے کو متعارف کرایا۔اب یہ انسان پر سوار ہوگیا ہے۔   خالق ، مالک، پروردگاراس سال  انسانی شعور کو اتنی وسعت عطا کر کہ  یہ سرمائے کو لگام دینے میں کامیاب ہوجائے ۔آمین۔
31 دسمبر کو جب یہ دُعا مانگی گئی تھی اس وقت یہ دُعا عجیب معلوم ہوتی تھی چو نکہ اس وقت سرمایا دارانہ نظام کے خلاف " وال اسٹریٹ قبضہ" جیسی تحریک  کا تصّور نہیں پایا جاتا تھا ۔ لیکن جیسا کہ میرے قارئین جانتے ہیں کہ میں جو کُچھ بھی محسوس کرتا ہوں وہ لکھ دیتا ہوں ۔ چاہے میرے  یہ محسوسات عام لوگوں سے کتنے ہی مختلف کیوں نہ ہوں ۔ ۔۔۔۔آپ نے 31 دسمبر سرمایا دارانہ نظام کے خلاف انسانی شعور بیداری والی دُعا پڑھ لی ۔ وال اسٹریٹ تحریک چل پڑی ہے، تو کیا مُجھے اس غلط فہمی یاکہ خوش فہمی مبتلا ہوجا نا چاہئیے کہ رب نے میری دُعا قبول کرلی ؟؟؟      
 تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔بھائی جاوید گوندل  کا تبصرہ پہلی جنوری کا ہے ۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ۔ ( ایم ۔ ڈی )  

2 comments:

  1. اس شیطانی بلیک ہول کے سامنے مذھب باالخصوص اسلام نہ صرف بہت بڑی مزاحمتہے۔ مدافعت ہے۔ بلکہ اسلام اسکا متبادل حل بھی پیش کرتا ہے۔ جسمیں انسانی اور مادی ترقی ساتھ ساتھ ہوتی ہے۔ اسلام کے اس عادلانہ معاشیاتی نظام کی وجہ سے دنیا بھر کی شیطانی نظام اسکے خلاف ہیں۔ اور ہر ممکن ناجائز ھتکھنڈوں سے یہ اسلامی معاشی نظام کو ناکام ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

    دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہی فلسفہ کارفرما ہے کہ کسی طور اسلامی اقدار کو دنیا میں کہیں بھی نپنے نہ دیا جائے۔ کیونکہ اگر دنیا میں کہیں بھی اسلامی معاشی نظام کی کامیابی کی صرف ایک مثال ہی قائم ہوگئی تو وہ قومیں بھی جو بے شک مسلمان نہیں مگر سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کے ہوتھوں پس رہی ہیں ۔ وہ قومیں بھی سامراجی نظام کے مدار میں گھومنے سے بغاوت کر دیں گی۔

    یہ وہ خدشہ ہے دنیا کے ٹاپ تین سرمایہ دارانہ ممالک اسقدر بڑے لاؤ لشکر، سامان حرب اور ہر قسم کی سازشین و جنگیں تیار رکھتے ہیں۔

    ReplyDelete
  2. ۔اسلام نے تو اسکا شاندار حل ان الفاظوں میں دےدیا ہے ۔ (۔ ضرورت سے جتنا زیادہ ہے ۔وہ سب خرچ کردو۔ ) میرے خیال میں سرمائے کا اس سے بہتر حل نہیں ہے ۔ مُجھے آپ کی اس رائے سے اتفاق نہیں ہے کہ ۔ اسلام سرمایا دارانہ نظام کے آگے ایک مزاحمتی کردار ادا کر رہا ہے۔ چونکہ مذہب اسلام سرمایا دارانہ نظام کا مُخالف نہیں ہے ۔ بہر حال میں نے اپنے خیالات ظاہر کردئے ہیں ۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ میرے خیالات سے متفق بھی ہوں ۔ آپنے اپنی رائے سے نوازہ ۔آپکا بُہت شُکریہ ۔

    ReplyDelete