﷽
فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: ممتاز قادری/ علامہ اقبال / جرسومہ/سُپر مُسلمان /نوعـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل گھروں کے دروازوں میں جو پمفلٹ اٹکائے جارہے ہیں ان میں ایسے پمفلٹوں کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے کہ اتوار کے دن فلاں شادی حال میں فلاں سابقے لاحقے کے حامل مولانا درس قُرآن دیں گے ۔ پردے کا خاص انتظام ہے۔ ماشااللہ سے خواتین کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد ان درسوں میں شرکت کرتی ہے ۔ یہ درس کتنے کامیاب جارہے ہیں اسکی ایک جھلک ممتاز قادری واقعہ پر مذہبی ٹمپریچر نے آپکو دکھادی ۔ اس جھلک میں روزافزوں اضافہ ہورہا ہے ۔ مُجھے صرف ایک بار ہی درس میں جانے کی سعادت حاصل ہوئی دوبارہ کبھی نہ جانے کی ٹھان لی ۔ پمفلٹ پر درس قُران لکھا ہوتا ہےشُروع بھی قُرانی آیت سے کرتے ہیں ۔اسکے بعدپورے درس میں زورِبیان/ حدیثیں بیان ہوتا ہے ان درسوں میں والدین کو یہ خوشخبری بھی دی جاتی ہے کہ آپکا بچّہ قُران حفظ کرلیگا تو آپکی بخشش ہوجائے گی ۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ حفظ کرنے کے بعد بھولنا بُہت بڑا گُناہ ہے۔ یعنی مدرسوں سے فارغ التحصیل طُلبا کیلئے مستقل روزی روٹی کا بدوبست کیا جاتا ہے کہ پوش علاقوں میں 10 سے15منٹ سُننے کا اچھا خاصا مُشاہراہ لیتے ہیں ۔
درس ، دُعائیں ، تسبیحیں ، کاؤنٹرز اتناسب کرنے کے بعد بھی ہم پوری دُنیا میں پِٹ رہے ہیں ۔ذلیل و خوار ہورہے ہیں ۔ علامہ اقبال دور میں ہم اتنے بھی ذلیل خوار نہیں تھے لیکن پھر بھی علامہ چیخ اُٹھے شکوہ کربیٹھے ، عُلما نے فتوے صادر کردیے چونکہ عُلما علامہ کے اُس دُکھ سے نہ واقف تھے جو اُنکو مسلمانوں کی حالت دیکھ کر ہوتا تھا عُلما آج بھی اُس دُکھ سے نہ واقف ہیں جوایک مسلمان مسلمانوں کی حالت زار پر محسوس کرتا ہےچونکہ اُنکی ساری توانائیاں اپنے مسلک کی افضلیت ثابت کرنے پر صرف ہوتی ہیں ۔ ہمیں غور کرنا چاہیئے کہ ترقی کی اس دوڑ میں کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ ہمارے عُلما ہمیں نزولی سمت میں دوڑا رہے ہوں ۔جس طرح ہمارے سیاسی رہنما مُلک کو نزولی سمت دوڑا رہے ہیں۔ اس لیے کہ معمولی خورد بینی جرسُومہ نے پٹِنے کے بعد قانونِ قُدرت کو اپناتے ہوئے صحیح سمت جدوجہد کرکے اینٹی بایوٹیکس کو شکست دینے کیلئے سُپر بگس بن گیا ۔ اِسطرح یہ ننھا سا جرسومہ ہمیں دعوتِ فکر دے رہا ہے کہ ہم غور و فکر کرنے والے بنیں ۔قانونِ قُدرت کی صحیح سمت کو پہچانیں اور اُس سمت جدو جہد کریں تاکہ ہم بھی سُپر مسلمان بن جائیں۔یا پھر ہم ہاتھ اُٹھا کر کہہ دیں کہ ہم چھوٹے سے جرسومہ سے بھی گئی گزری" نوع" بن گئے ہیں ۔
آپکے خلوص کا طالب ۔(ایم ۔ ڈی )۔