Monday, July 15, 2019

دل کی زبان، ہونٹوں سے اداہوئی

 منجانب فکرستان 
 کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی سنگر الکایاگنک ایک عرصےسے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ 
 بی بی سی  سے انٹرویو میں بتایا کہ آجکل موسیقی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے اور دُھنوں میں بھی میلوڈی کی کمی ہے۔ 
 تاہم الکا کےاِس"سچ"پر الکا کے مخالف یہ "ٹیگ" لگا سکتے ہیں کہ الکا کو " گانےنہیں مل رہے ہیں"
کیوں کہ زمانہ اُس فیز میں داخل ہو چُکا ہے کہ جہاں " جُھوٹ سچ "باہم" شیر وشکر" ہو گئے ہیں۔
 14جولائیماسٹرآف میلوڈی"مدن موہن" کی وفات کا دن ہے،بیٹے نے یہ واقعہ شیئر کیا۔ 
"ایک دن پوری فیملی کارمیں جا رہی تھی ہم دونوں بھائی ڈیڈ سے کہہ رہے تھے کار اور تیز چلائیں۔۔ کہ اتنے میں سائرن بجاتی ٹریفک کار پیچھے سے آتی محسوس ہوئی مدن جی نے کار روک دی۔۔
 انسپکٹر نے کہا "میں نے آپ کے پیچھے سائرن بجاتی اسلئے لگائی کہ میں نے آج ہی آپ کا یہ گانا سُنا ہے" آپکی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مُجھے
" کمال گانا ہے " اور ہاتھ ہلاتے چلے گئے۔۔
ڈیڈ نے ماتاجی سے کہا "دِیکھا یہ ہے میرا ایوارڈ" یوں دل کی زبان، ہونٹوں سے ادا ہوئی
آپ نے سابقہ پوسٹ میں مدن جی کو ایوارڈ نہ ملنے کی  تفصیل پڑھ لی ہوگی۔
پوسٹ کی تیاری میں ذیل سائیٹس سے مدد لی ہے ۔
_____________________________________
/
نوٹ: پوسٹ میں کہی گئی  باتوں   سے  اتفاق کرنا نہ کرنا  آپ کا  حق  ہے۔
۔اب اجازت۔
{  رب   مہربان  رہے  } 

یاد داشت کے جھروکوں سے(قسط #14)

منجانب فکرستان : غ وروفکر کے لئے  ------------------------ میری فٹبال کی ٹیم ہار گئی تھی ،میں اُداس چہرہ لئے گھر میں داخل ہُوا ، گھر میں  کر...