زندگی کا،بس اتنا سا فسانہ ہے، جو آیا ہے،اُسے جانا ہے ۔۔۔
منجانب فکرستان : غوروفکر کیلئے شاعر " اندیور "نے 27 فروری1997 کو اِس دُنیا کو خُدا حافظ کہہ دیا، تاہم اِس دُنیا سے جاتے ہوئے فلم " سفر " کیلئے زندگی اورموت کے بارے میں کُچھ ایسا فلسفیانہ گیت لکھ دیا کہ جو انسان کو غوروفکر کی دُنیا میں پُہنچا کے دم لیتا ہے ۔۔۔ سینئرصحافی عبدالواحد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیو ائیر 2018 ۔نائٹ کے ہنگامے میں حصہ لیا، خوشی خوشی گھر پہنچے اچانک طبیعت میں خلل واقع ہُوا یوں سال 2018 ۔ کو پہلے ہی دن خُدا حافظ کہہ دیا۔۔ پھر تو 2018 کو خُدا حافظ کہنے والوں کی لائن لگ گئی،4 جنوری زبیدہ آپا5 جنوری اصغر خان19 جنوری منو بھائی یکم فروری میر ہزار خان بجارانی اُنکی اہلیہ11 فروری عاصمہ جہانگیر11 فروری قاضی واجد17 فروری مُنا لاہوری المعروف ''زکوٹا جن'' 25 فروری سری دیوی زندگی کی سفر ہے یہ کیسا سفر کوئی سمجھا نہیں،کوئی جانا نہیں ہے یہ کیسی ڈگر،چلتے ہیں سب مگر کوئی سمجھا نہیں،کوئی جانا نہیں زندگی کو بہت پیار ہم نے کیا موت سے بھی محبت نبھائیں گے ہم روتے روتے زمانے م...