Posts

Showing posts from December, 2016

فطرت کا قہقہہ ۔۔

Image
منجانب   فکرستان :  ہارمون  ٹیسٹوسٹیرون کے کردار پر  محقق بھی حیرت زدہ ہوگئے ہیں۔   آگاہی و     غوروفکر  کیلئے:     انسانی علم پر :  فطرت  کا زور دار  قہقہہ :        : پروسٹیٹ کینسر کا مرض زیادہ تر اُن مردوں کو لاحق ہونے کا خطرہ  ہوتا ہے کہ جنکی عُمرتقریباً  50 سال سے زیادہ ہو رہی ہو۔  کینسر  کا علاج کرنے والے  تحقیق کاروں کی جانب سے ٭ 2مئی 2016 کو یہ  دعویٰ    پڑنے کو ملا کہ،  ہارمون کی مدد سے کینسر کا علاج کیا جا سکتا ہے،  تاہم چونکہ پروسٹیٹ کینسر کا تعلق ہارمون سےنہیں ہے اسی لئے اسِ کا علاج بھی  ہارمون سے کرانے میں یہ  مددگار ثابت نہیں ہوتا۔تاہم ۔۔۔ یکم دسمبر ٭ ٭ 2016 کو ہارمونی علاج کے ماہر اور تحقیق کے سربراہ پروفیسر جناب  Prof Denmeade    کا کہنا تھا کہ مریضوں کو جب ٹیسٹوسٹیرون ہارمون کی ہائی لیول دی گئی تو  کینسر کی رسولیوں کا حجم کم ہونا شروع ہوگیا اور تین ماہ کے دوران کینسر کے خلیات اس قدر کمزو...
  منجانب فکرستان   :   ٭   خطباتِ رسولﷺ سے اقتباسات   ٭ غوروفکر  کیلئے ٭ اے فاطمہ بنتِ محمد، اے صفیہ بنتِ عبدالمطلب، اے عباس بن  عبدالمطلب : میں تمہارے لیے اللہ کی طرف سے کسی چیز کا مختار نہیں ہوں بہ جز اسکے کہ میری تم سے قرابت داری ہے ،سو میں اسکا حق ادا کرتا رہوں گا ،البتہ میرے مال میں سے جتنا چاہو مانگ لو۔۔ (  کوہِ صفا کے خطبہ سے  اقتباس)۔۔ ٭   لوگو: ایسا نہ ہو کہ خدا کے حضور تم اس طرح آؤ کہ تمہاری گردنوں پر تو دنیا کا بوجھ لدا ہو اور دوسرے لوگ سامانِ آخرت لے کر پہنچیں اور اگر ایسا ہُوا تو میں خدا کے سامنے تمہارے کُچھ کام نہ آسکوں گا  ٭  اب مجرم خود ہی اپنے جرم کا ذمہ دار ہوگا  ،اب نہ باپ کے بدلے بیٹا پکڑا جائے گا،نہ بیٹے کا بدلہ باپ سے لیا جائے گا  ٭ نہ کسی عرب کو کسی عجمی پر کوئی فوقیت حاصل ہے نہ کسی عجمی کو کسی عرب پر ، نہ کالا گورے سے افضل ہے نہ گورا کالے سے ۔ ہاں بزرگی اور فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے  ٭  میں تمہارے درمیان ایک ایسی چیز چھوڑے جاتا ہوں کہ اگر تم اس پر قائم رہے تو کب...

سائنسی مطالعاتی " نعرے " ۔ ۔ ۔

Image
  منجانب فکرستان     دعوتِ  غوروفکر الیکشنی جائزے ،سروے/پولز کی کوئی سائنسی بُنیاد تو ہوتی نہیں اسِلئے  اسِکے نتیجے سے۔۔۔کیسا شکوہ/ کیسی شکایت؟( امریکی الیکشن )۔۔۔ شکایت ہے تو اُن سائنسی محققین سے جنہوں نے سائنسی مطالعاتی بنیاد پر ایسے دعوے قائم کئے کہ جنہوں نے انسانی ذہنوں کو پرا گندہ کیا  خبردار !! انڈے نہ کھانا کہ اسکیِ زردی میں موت چھُپی بیٹھی ہے، جو کسی بھی لمحے آپکو دبوچ سکتی ہے ۔۔۔  اِس قدر  خوف زدہ کردیا کہ دل / اسٹروک کے مریضوں کے علاوہ بعض درمیانی عمر کے صحت مند اشخاص بھی  خوف میں مبتلا ہوگئے اور حفظ ماتقدم  کے طور پر انڈے کھانے چھوڑ دئیے ۔۔۔ اب محققین کے سائنسی مطالعے یہ نعرے لگا رہے ہیں کہ  روز ایک انڈہ کھاؤ ۔۔ اسٹروک کو بھگاؤ  /   ہاٹ اٹیک بچاؤ ۔۔ اب یہ سوال کہ سابقہ سائنسی مطالعاتی دعووں کو کیا نام دیں؟ جو کہتے تھے کہ انڈوں میں موت چھُپی بیٹھی ہے۔   اب یہ بالکل ہی اُلٹ آگاہی دی جا رہی ہے کہ روزانہ ایک انڈہ کھائیں کہ اسِ میں آپ کے لئے  زندگی  ہے ۔  ۔ طویل ترین عمر کی حا...