فکرستان کی:ہلکی پُھلکی پوسٹ
یہ دنیا مقابلوں کی دنیا ہے ۔۔ سب سے زیادہ دولت مند کون؟ ملکہ حُسن کون؟ سب سے زیادہ لمبا کون،چھوٹا کون موٹا کون ؟ وغیرہ ۔۔۔لیکن کوئی ایسی کمیٹی نہیں بنی کہ جو یہ بتائے کہ دُنیا کا سب سے بڑا عاشق کون ؟
وہ جو قیس سے مجنوں بن گیا یا پھر وہ جو مچھلی کا شکار نہ ملنے پر سوہنی کو اپنی ران کا گوشت کاٹ کر پیش کر دیا ( مہیوال قصاب نہیں تھا ) ،یا جس نے اپنی شیریں کیلئے میٹھے دودھ کی نہر کھود ڈالی (فرہاد گوالہ نہ تھا) رانجھا بھی بِھکاری نہیں تھا، اُس بیچارے کو بھی ہیر کی خاطر بھکاری بننا پڑا تھا ۔۔۔

اِس مُقابلے کی دُنیا میں ہمارے عاشق نے عاشقی کی ایسی داستان رقم کی ہے جسکا مُقابلہ کوئی عاشق نہیں کر سکتا ۔۔۔ ثابت کردیا کہ ۔۔۔
چاہت میں کیا دنیا داری، عشق میں کیسی مجبوری ؟۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عشق کی یہ انوکھی داستان" ٹائمز آف انڈیا "کے درج ذیل لنک پر ہے ۔۔
اس پوسٹ کہی باتوں سے اِختلاف / اِتفاق کرنا آپ کا حق ہے ۔
مُجھے اجازت دیں۔۔ خالق کی مہربانیاں رہیں