٭ جاوید چوہدری کا انتہا پسندانہ ادھورا کالم ٭
فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز : مغربی معاشرہ/عبادات / معاملات / توازن/اسلامی معاشرہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جاوید چوہدری صاحب کا کہنا ہے کہ اُنکا بس چلے تو وہ یورپ ،امریکہ اور جاپان سمیت پوری ترقی یافتہ دُنیا کو اسلامی معا شرہ قرار دے دیں ۔۔۔ کیونکہ ان معاشروں نے صفائی سے لیکر ایمانداری تک کے وہ تمام اصول اپنائے ہوئے ہیں جو کہ اسلامی ہیں ۔ لیکن جب ہم اسلامی معاشروں میں جھانکتے ہیں تو ہمیں اِن معاشروں میں مسجدیں ،ذکر، اور اہل ایمان کی تقاریر تو بہت ملتی ہیں لیکن ان معاشروں میں صفائی سے لیکر ایمانداری تک میں اسلام کا کوئی اصول دکھائی نہیں دیتا اور چوھدری صاحب کا کہنا ہے کہ یورپ ، امریکہ یا مشرقی بعید کےترقی یافتہ ممالک کا دورہ کرکے دیکھ لیں وہاں پورا پورا اسلام ملے گا/ سوائے کلمہ کے۔ جبکہ ہمارے پاس کلمہ وافر مقدار میں موجود ہے/ لیکن ہمارے پاس اسلام نہیں ہے ۔ جاوید چوھدری صاحب کا مغربی معاشروں کے بارے میں یہ کہنا کہ کلمہ کے علاوہ باقی...