Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, April 25, 2012

٭ ایسی فلم جو خوش قسمت بھی بد قسمت بھی ٭

منجانب فکرستان:~ ایسی فلم جو خوش قسمت بھی کہلائی جاسکتی اور بد قسمت بھی!!
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لوگوں کی ایک بڑی تعداد کامیابی یا ناکامی میں قسمت کے اثر کو مانتی ہے،جبکہ  کئی حضرات ایسے بھی ہیں جو کسی قسم کی قسمت کو ماننے پر تیار نہیں، کیا واقعی کامیابی یا ناکامی میں قسمت کا دخل ہوتا ہے؟؟
 یہ ان دنوں کی بات ہے ۔ جب پاکستانی سینما گھروں میں انڈین فلمیں دکھانے پر پابندی تھی ،اس پابندی کا توڑ یہ نکلا کہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے  کئی رہائشی گھر وڈیو سینما گھر میں تبدیل ہوگئے تھے ، وی سی آر اُن دنوں اتنے مہنگے تھے کہ مڈل طبقے کی خرید سے بھی دور تھے ۔اس لیے انڈین  فلموں کے شوقین حضرات ان رہائشی علاقوں کےسینما  گھروں کا رخُ کرتے تھے، میں بھی ایک دن اپنے دوست کے ساتھ اس علاقے میں فلم دیکھنے گیا تو دیکھا کہ روڈ  کےکنارے جگہ جگہ لوگ جمع ہیں ،قریب جانے پر معلوم ہُوا کہ کہیں فلم" شعلے" کے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں تو کہیں پر فلم "سنیاسی" کے غرض کہ مختلف گھروں میں مختلف فلمیں دکھائی جارہی تھیں۔ شعلے کے نام سے ظاہر ہورہا تھاکہ یہ مار دھاڑ والی فلم ہوگی جبکہ سنیاسی کے بارے میں مجھے معلوم تھا کہ اسکی موسیقی شنکر جے کشن نے دی  ہے۔ میرے دوست کی خواہش تھی فلم شعلے دیکھی جائے جبکہ میری خواہش تھی کہ سنیاسی دیکھی جائے ،فیصلے کیلئے ٹاس کا سکہ اُچھالا گیا ٹاس نے سنیاسی کے حق میں فیصلہ دے دیا جس سے مجھے خوشی ہوئی  ۔ ۔ ۔ کافی دنوں کے بعد موسیقار شنکر جے کشن کو کوئی فلم ملی تھی اس لیے ، اُنہوں نے خوب محنت سے دھنیں تیار کیں تھیں ۔۔۔ جو مُجھے بُہت پسند آئیں۔۔۔ 
 انڈیا کی طرح پاکستان میں بھی شعلے فلم نے دھوم مچادی تھی، دوستوں کی تعریف کے باوجودمیرا دل اس فلم کو دیکھنے پر کبھی آمادہ نہ ہُوا لیکن مجبوراً دوست کے ساتھ شعلے دیکھنی پڑی، اس فلم نے مجھے کافی بور کیا ، میرے نقطہ نظر سے فلم بالکل ہی ڈبہ تھی، لیکن جب  دوستوں کو اس فلم کی تعریف کرتے سُنتا تو اپنی  بد ذوقی کو محسوس کرتا، (میرے اس احساس کوآپ ایک طرح کی احساسِ کمتری بھی کہہ سکتے ہیں ) ۔ ۔ ۔   
فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کی اکثریت کی سوچ یہی تھی کہ فلم شعلے ایوارڈوں کا صفایا کرڈالے گی، شعلے بنانے والی ٹیم بھی پُر اعتماد تھی کے میدان مارلیں گے، شعلے بنانے والی ٹیم کا ہر رکن تصور میں اپنے آپ کو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے دیکھ رہا تھا ، اسٹیج پر جیسے جیسے فلم فئیر (ماہرین) ججز کے ایوارڈ کے فیصلے آنے لگے شعلے بنانے والی ٹیم میں مایوسی پھیلانے لگے۔یہاں تک کہ سارے ایوارڈ ختم ہونے پر آگئے۔ لیکن شعلے کا نام پُکارا نہیں گیا ، شعلے کی ٹیم کے ارکان کے چہرے اُتر گئے تو شاید قسمت کو ان پر ترس آگیا ، آخر میں ایک ایوارڈ تدوین پر ملا یوں کچھ آنسو پُچ گئے۔۔۔ 
 اگرہم فلم فئیر ایوارڈ کی تاریخ پرنظر ڈالیں تو ہمیں نظر آئیگا کہ جن فلموں کو عوام نے پسند کیا ان فلموں نے ایوارڈ بھی جیتے ۔۔لیکن یہ کیسی بد قسمت فلم ہے کہ عوامی کامیابی کا ریکارڈ قائم کرنے والی فلم، بیک وقت 100 سے زیادہ سینما گھروں میں سلور جوبلی منانے کا ریکارڈ قائم کرنے والی فلم، فلم فئیر (ماہرین) ججز کو پسند نہ آئی صرف تدوین کا ایوارڈ ملا۔۔اسطرح تو یہ ایک بدقسمت فلم ثابت ہوتی ہے کہ کامیابی جھنڈے گاڑھنے کے باوجود ایوارڈ حاصل نہ کرسکی۔۔ اچھی فلم یا بُری فلم کا فیصلہ ایوارڈ ہی سے ہوتا ہے۔۔۔ماہرین کے نقطہ نظر سے یہ فلم معیاری نہیں تھی تاہم معیاری نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ توڑ مقبولیت حاصل کرنا ۔۔فلم کی خوش قسمتی ہے ۔۔۔آپکا کیا خیال  ۔۔۔آپ فلم شعلے کو خوش قسمت قرار دیں گے کہ بد قسمت ؟؟
ذیل لنک نے ذہن کو پوسٹ لکھنے کی ترغیب دی۔۔۔اور ہاں دل چاہے تو سنیاسی کا گانا بھی دیکھ لیں، اب مجھے دیں اجازت ۔۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔  (ایم ۔ ڈی) 
 http://www.voanews.com/urdu/news/arts-entertainment/Bollywood-Sholay-13Apr12-147309185.html