منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز :~اسکینڈے نیویاء/شیرشاہ سید/پارٹی الیکشن/تحریری منشور/ڈرون حملے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/04/120429_imran_tp_audio_as.shtml
جو بھی ممبر بننا چاہے 80022 پر ایس ایم ایس کے زریعے آخری تاریخ 30 جون تک تحریک انصاف کی ممبر شب حاصل کرسکتا ہے۔۔۔ 30 جون کے بعد ممبروں کے زریعے عمران خان سمیت ہر چھوٹے بڑے عہدہ کیلئے میڈیا کے سامنے اوپن الیکشن ہونگے۔۔۔اسمبلیوں کے ٹکٹ بھی ممبروں کی سفارشات پر ہی دیے جائیں گے۔۔۔عمران خان نے مزید کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست انکا رول ماڈل ہے جس پر بڑی حد تک اسکینڈے نیویاء ممالک عمل کر رہے ہیں۔ معروف گائناکولوجسٹ جناب شیر شاہ سید کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیہی صحت کے حوالے سے ایران اور عراق انکے رول ماڈل ہیں ، کرپشن کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح کرپشن کو روکنا ہے، انہوں نے سنگا پور، ملائیشیا، برازیل اور ترکی کی مثال دی کہ ان ملکوں میں کرپشن رکنے کے بعد ہی یہ ترقی کی جانب گامزن ہوئے ہمیں بھی ترقی کرنا ہے تو ہمیں کرپشن روکنا ہوگا ۔۔ ڈرون حملوں کو روکنے کے حوالے سے کہا کہ امریکیوں کو دلائل سے سمجھائیں اگر وہ پھر بھی نہ مانے تو یو این او میں جائیں گے ۔۔۔
مزید تفصیل کیلئے درج ذیل لنک پر جائیں ۔ http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/04/120429_imran_tp_audio_as.shtml