Thursday, April 19, 2012

" ڈبل سواری پابندی "

منجانب فکرستان پیش ہے:~ کتاب تکوین میں درج مکالمہ ۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
حضرت ابراہیمؑ کو جب خُدا کے اُس ارادے کاپتہ چلتا ہے کہ" سدوم" اور" عمورا " شہروں کے مکینوں کو اُنکی  بداعمالیوں کے سبب تباہ کرنا چاہتا ہے، تو ابراہیمؑ کا خُدا سے   جومکالمہ ہُوا وہ کتاب تکوین میں درج ہے کہ ابراہیمؑ نے خُدا سے کس طرح حجت کی کہ : "دیکھ اگر چہ میں خاک اور راکھ ہوں ،لیکن میں نے اپنے مالک کے سامنے بولنا شروع کیاہے، کہ دیکھ تیرے انصاف سے یہ بعید ہے کہ تو گناہگاروں کے ساتھ بے گُناہ لوگوں کو بھی تباہ کردے ۔۔۔  خُدا وعدہ کرتا ہے کہ شہر میں 50 نیکوکار ہونگے تو تباہ نہیں کرے گا ۔۔۔ابراہیمؑ پھر حجت کرتے ہیں   ،کیا 50 نیکوکار کی وجہ سے اس مقام کو چھوڑا نہیں جاسکتا ہے ۔۔۔تو جو تمام دُنیا کا حاکم ہے کیا راستی سے انصاف نہیں کرےگا۔۔۔یہ تجھ سے بعید ہے کہ" نیک" کو" بد" کے ساتھ مار ڈالے۔۔۔ اسطرح نیک جو ہیں وہ بد کے برابر ہوجائیں ۔۔۔یہ تیرے انصاف سے بعید ہے ۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہودیوں کی کتاب  کی یہ باتیں مجھے یوں یاد آئیں، کہ کراچی ایک ایسا شہر کہ جسے کاروں اور موٹرسائیکلوں کا شہر کہنا زیادہ مناسب ہے ، پیدل چلنا یہاں دشوار ہے ،  یہ حقیقت ہے کہ اگر آپ پیدل جا رہے ہیں، تو زخمی ہونے کا خطرہ اپنے ساتھ لئیے جارہے ہیں کیونکہ آپکے گمان میں نہیں آسکتا کہ  کس طرف سے موٹر سائیکل آپ سے ٹکرانے آجائے، یعنی آپکے دائیں بائیں آگے پیچھے  کسی طرف سے بھی وہ آپ سے ٹکرانے آجائے گی یہاں تک کہ فٹ پاتھ پر بھی آپکو نہیں بخشے گی۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ آبادی کے تناسب سے یہاں  بسوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔۔۔ اس لیے لوگوں نے موٹر سائیکلیں لی ہوئی ہیں، بھائی ،دوست یا والد کو اپنے ساتھ بٹھالیتے ہیں، یوں کراچی والے اپنا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرتے ہیں۔۔۔
لیکن جب کوئی ڈبل سواری موٹر سائیکل سوار کسی  کو فائرنگ کرکےقتل کردیتا ہے تو اربابِ اختیار نہ جانے کیوں اسکا حل تمام شہریوں پر ڈبل سواری پابندی تجویز کرتے ہیں ۔اسطرح  بے گناہوں کو سزا کا موجب ٹہراتے ہیں ، یعنی بقول حضرت ابراہیمؑ " اسطرح نیک جو ہیں وہ بد کے برابر ہوجائیں"  یہ پہلی بار ہے کہ اربابِ اختیار نے عقل کو استعمال کیا ہے کہ ڈبل سواری پابندی اس مسئلہ کا حل نہیں ہے۔۔۔ اب اجازت دیں ۔۔۔ آپکا بُہت شُکریہ۔۔۔(ایم ۔ڈی ۔)  

Wednesday, April 18, 2012

طاقت کا نشہ/ ہوتا ہے کیسا ؟؟؟؟؟

منجانب فکرستان پیش ہے:~ طاقت کا نشہہوتا ہے کیسا ؟؟ چند جھلکیاں۔۔  
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی فوبیا میں مبتلا ہیں،اس سلسلے میں دوسروں کی سرحدوں کا احترام نہیں کرسکتے، کوئی کچھ بھی کہے، ڈرون حملے بند نہیں ہونگے، کر لو جو کرنا ہے؟  گیلانی صاحب نے بھی طاقت دِکھانے کی ایسی اعلیٰ مثال قائم کی جسکی مثال ملنا مشکل ہے، اس سے یہ بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا ملک کس سمت میں بڑھ رہا ہے۔ ملاحظہ ہو، بیشک راجہ پرویز اشرف پر کرپشن کے الزامات ہیں، لیکن ہم اُنہیں وزیر بناکے رہیں گے، کرلو جو کرنا ہے؟ اسرائیل نے کہا مقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی حوالے سے جائزہ لینے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کو اسرائیل میں داخلہ کی اجازت نہیں دیں گے، کرلو جو کرنا ہے ؟ بھارت کا کہنا ہے کہ دنیا چاہے جو بھی کہے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دیں گے،ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی خا طر میں نہیں لائیں گے، ہم کشمیریوں کا خون بہاتے رہیں گے، لیکن کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دیں گے،کرلو جو کرنا ہے ؟ ۔۔۔
 اب میں لکھنا بند کررہا ہوں ،کرلو جو کرنا ہے، آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔(ایم ۔ ڈی)

Friday, April 13, 2012

٭ یہودیت میں" شرک " کا تصور ٭

منجانب فکرستان: پوسٹ کی تیاری میں مشہور دانشور جناب ڈاکٹر منظور احمد کے مضمون" خُدا " سے مدد لی گئی ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل "شرک" متعدی مرض  کی طرح پھیل رہا ہے ،اب لوگ بات بے بات دوسرے کو باور کراتے ہیں کہ" بھائی یہ شرک ہے " یہودیت میں شرک کسے کہتے ہیں ؟؟ مشہور یہودی عالم موسیٰ بن میمون نے اپنی مشہور کتاب' دلالہ- الحائرین' میں لکھا ہے کہ خُدا کو جاننے کے دو طریقے ہیں ۔ایک طریقہ جو عام ہے وہ عام آدمیوں کیلئے ہے کہ جن کی فکری استعداد ترقی یافتہ نہیں ہوتی ۔لیکن اسکے برخلاف جب اہل دانش خُدا کے متعلق کچھ جاننا چاہیں تو انکو معلوم ہونا چاہیے کہ" خُدا کی کسی شکل اور کسی ہئیت میں کوئی لازمی صفات نہیں ہیں "اور یہ کہ جب خُدا کی تجسیم کا انکار کیا جاتا ہے تو اسکے معنی تمام مثبت صفات سے انکار کرنے کے ٹہرتے ہیں ۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ خُدا ایک ہے اور متعدد صفات سے متصف ہے ،وہ زبان سے تو خُدا کی وحدانیت کا اقرار کرتے ہیں لیکن فکری طور پر شرک میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے کے ذات کے ساتھ صفات کے وجود کا اقرار خُدا کی ذات کے علاوہ دیگر وجود کے اقرار کے ٹہرتے ہیں جو توحید خالص کی ضد ہے ۔۔۔ اوریہ شرک ہے ۔۔۔۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 گنگا کے پانی میں نہانے نے سے انسان کے سارے گُناہ دُھل جاتے ہیں۔۔۔ عقیدوں کی مملکت میں عقل کا داخلہ منع  ہے۔۔۔ زبردستی عقل گھُسائی  جائے گی تو یہ غیر فطری عمل کہلائے گا اور غیر فطری عمل سے غیر فطری  شرک اور فرقے بر آمد ہونا یقینی  بات ہے۔۔۔  اب اجازت دیں آپکا بہت شُکریہ۔۔( ایم ۔ڈی)

Tuesday, April 10, 2012

'' جنت تا سرد دوزخ تک ''

منجانب فکرستان پیش ہے :~ "انسان کی ہوس زدہ کھوپڑی کی کہانی " ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
قدرت نے سیاچن کو ایک ایسی وضع قطع عطا کی تھی کہ وہاں کسی جان دار  کا گذر نہ ہو،لیکن انسان ، جس کی ہوس کی کہانی ہبوط آدم کی کہانی ہے کہ کس طرح  شیطان کے سبز باغ دکھانے پر بہکاوے میں آگیا اور خُدا کے حُکم کی خلاف ورزی کر بیٹھا جس کی پاداش میں  جنت سے زمین پر آگیا ، لیکن یہاں بھی اسکی ہوس زدہ کھوپڑی ایسے ہی گل کھلاتی رہتی ہے۔ جسکی حالیہ مثال سیاچن کی ہے، سیاچن کے معنی گلابوں کی سر زمین، نہ جانے کیوں اِس سر زمین کو یہ نام دیا  گیا ،اِس سر زمین پر گلاب نہیں اُگتے ہیں۔البتہ انسانی ہوس کی وجہ سے یہاں مامتا/باپتا کے گلاب  ضرور دفن ہوتے رہتے ہیں۔۔۔
 انسانی ہوس کی یہ کہانی اپریل 1984 سے شروع ہوتی ہے۔خُدا جانے کس بھارتی کی ہوس زدہ کھوپڑی میں سیاچن قبضہ کا شیطانی خیال آیا کہ سیاچن پر چڑھ دوڑے  اور  کافی علاقہ اپنے قبضہ میں کرلیا نتیجہ میں پاکستان نے بھی سیاچن کے کچھ علاقے پر قبضہ کرلیا  اُس دن سے  مامتا/باپتا کے گلاب  یہاں زندہ دفن ہو رہے ہیں۔۔۔۔"سرد دوزخ کی حقیقت" درج ذیل لنک پر ۔۔۔اب اجازت دیں،آپکا بُہت شُکریہ۔(ایم ۔ ڈی)  
 http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101495104&Issue=NP_LHE&Date=20120410  

Sunday, April 8, 2012

'' چار بچوں کا کنوارہ باپ ''

منجانب فکرستان:~اگر صدر بن گیا  تو بھی میں ایسا کچھ نہیں کروں گا،جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔ انکا نقطہ نظر ایسا لگتا ہےکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو چاہتے ہیں ،ہم دونوں نے دل کی گہرایوں سے  ایک دوسرے کو قبول کیا ہُوا ہے ، تو  نکاح کے چند رسمی جملے کیوں ادا کریں ؟؟ اصل بات تو دل سے قبولیت  کی ہے۔ یہ ہر مذہب کی زبردستی کی اجارہ داری ہے کہ ہمارے بنائے ہوئے چند جملے ادا کرو ، ہمارا مذہبی ٹھپہ لگاؤ تو ہی تم میاں بیوی بن سکتے ہو۔۔
  اگر فرانس کے صدارتی الیکشن میں جناب " فرانسوا اولاند" کامیاب ہوجاتے ہیں  تو وہ پہلے صدر ہونگے جو اپنی"پارٹنر" کے ساتھ صدارتی" ایلیزے پیلس" میں قیام پزیر ہونگے، لیکن انکی پارٹنر" ٹریئر وائلر "انکی اہلیہ کی بجائے گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے بعض ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گی ،جن میں دیگر ملکوں کے سربراہانِ مملکت شریک  ہونگے ۔۔۔ یاد رہے کہ اولاند صاحب تیس برسوں تک اپنی سابقہ پارٹنر سیگولین رویال کے ساتھ رہے ہیں ، جن سے انکے چار بچے ہیں۔۔۔اب  اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ ۔۔(ایم ۔ ڈی)


Friday, March 30, 2012

'' الیکشن خونی ہونگے ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:- "تبصرے" اناؤنسمنٹ،  فرزانہ راجہ،  جرائم پیشہ، خفیہ کوڈ۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ایکسپریس نیوز:- 60 اہم شخصیات "ن لیگ" میں شامل ہونگی۔امیر مقام۔
٭:-شمولیت کی وجہ۔۔ باری کے کھیل میں۔۔ باری ن لیگ کی بنتی ہے۔۔لیکن کالم نگار "حسن نثار" اپنے کالم میں کہتے ہیں کہ" اگر آنے والے دنوں میں عوام مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں سے نجات حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو خاکم بدہن یہ ملک ایکسپلوڈ نہیں امپلوڈ کر جائے گا" مزید کہتے ہیں کہ "مجھے ذاتی طور پر قطعاً کوئی شک نہیں کہ ملک کے خود غرض اور نیم خواندہ حکمران شعوری یا لاشعوری طور پر اس ملک کا بھٹہ بٹھانے میں مصروف ہیں۔۔۔آخر میں عوام کو مشورہ دیتے ہوئے  کہتے ہیں کہ" تاجروں ، صنعت کاروں ، جاگیرداروں اور قبائلی سرداروں سے مُلک کو چھُڑالو،  ورنہ جان لو کہ تاریخ اپنا فیصلہ محفوظ کر چُکی ہے۔۔۔صرف اناؤنسمنٹ باقی ہے،جسے نہ کوئی" لیپ ٹاپ" روک سکتا ہے ،نہ فرزانہ راجہ کا "لولی پاپ" المعروف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام " ۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
ایکسپریس نیوز:-  کراچی میں وزیرستان سے زیادہ اسلحہ موجود ہے۔الیکشن سے قبل  جرائم پیشہ افراد کو گرفتار نہ کیا گیا تو الیکشن خونی ہونگے۔ نبیل گبول ۔
٭:- محترم حکومت تو آپ ہی کی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی بازیابی کس کی ذمہ داری ہے؟  کیا یہ آپکی حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ؟؟؟ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 جنگ نیوز:- آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اپنے دوستوں اور خواتین کے دلالوں کے نام پیغامات میں خواتین کیلئے ،سامان اور ایکوئپمنٹ کے خفیہ کوڈ استعمال کرتے تھے ۔۔
٭:- آئی ایم ایف کا یہ بوڑھا سربراہ تو، بڑا ہی عورت باز نکلا۔۔۔ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میرے تبصروں سے اتفاق کرنا ضروری نہیں۔۔۔اب اجازت دیں آپکا بہت بہت  شُکریہ۔ (ایم ۔ ڈی)

Wednesday, March 28, 2012

'' قانونِ فطرت ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:''تبصرے'' کراچی، فتویٰ، پنیٹا، وکٹوریہ ،98٪،امیرمقام  ،روس۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1#:کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ کیا ہے؟٭: وجہ یہ ہے کہ بھتہ خور گروپس بھتہ کیلئے اپنے اپنے علاقوں کو وسعت دینے کی لڑائی لڑرہے ہیں ،جبکہ حکومتی رٹ سوالیہ نشان؟بنی نظر آتی ہےخبر#2:ن لیگ اور سندھ نیشنل فرنٹ انضمام کیلئے مزاکرات جاری ہیں٭:لیاقت جتوئی ،ماروی اور امیر مقام شمولیت بھی "ن لیگ" کی اسی پایسی کا حصہ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا" ن لیگ" کی اس پالیسی  سے ملک میں کسی قسم کی تبدیلی آسکتی  ہے ؟؟؟ کیا یہ گھاگ لوگ بغیر بار گینگ کئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔خبر#3: جنگیں عوامی سروے پر نہیں حکومتی حکمتِ عملی کی بنیاد پر لڑی جاتیں ہیں۔امریکی وزیر دفاع  پنیٹا٭:چند لوگوں کی جنگی حکمتی عملی کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پرتا ہے،محترم پینٹا صاحب اس خبر پر بھی ایک نظر ڈالئیےکہ 98 فیصد فوجیوں نے جنگ سے امریکہ واپسی کے بعد بار بار سر کے درد کی شکایت کی۔٭: کوئی مانے یا نہ مانے یہ حقیقت اپنی جگہ پر اٹل ہے کہ قانونِ فطرت صراطِ مستقیم پر نہ چلنے والوں کو سزا دیتی ہے۔خبر#4:امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ٭: کیا ڈرون حملے اسی خود مختاری کے احترام میں کئے جا تے ہیں خبر#5: پولیس حراست میں جنسی تشدد اور ہلاکتوں نے روسی پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان ؟ لگا دیا ہے٭: میرے خیال میں پاکستان میں روس سےبھی  زیادہ خراب صورتِ حال ہوگی لیکن ظاہراً نظر نہیں آتی ؟؟؟خبر#6:  نیٹو سپلائی کھولنا غیر شرعی ہے،50 مفتیان کا فتویٰ ٭:ایسے میں پارلیمنٹ کا فیصلہ ؟؟؟ 

حکمت الالٰہیہ اور سرن ۔۔۔۔

منجانب فکرستان :  غوروفکر کے لئے   اہم الفاظ:  انٹرنیٹ ، ورلڈ وائیڈ ویب ، ، ،گاڈپارٹیکل _________________________________ ابھی تک کی تحقیق ک...