Wednesday, November 26, 2025

یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 15)۔۔

منجانب فکرستان:غوروفکر کے لئے

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

اتوار کو اپنے دوست یعقوب سے ملنے نیا آباد گیا تھا، یعقوب کا بخار اُتر گیا تاہم 

کمزوری بہت زیادہ ہوگئی ہے،یاد آیا کہ میں نے پہلی فلم یعقوب کے ساتھ دیکھی

یہ انگریزی فلم تھی نام یاد نہیں تاہم اردو میں اُس فلم کا نام "قیامتِ صغریٰ" 

تھا ، یعقوب کو اردو فلمیں اچھی نہیں لگتی یوں میں نے دوسری فلم دیکھی جوکہ

 اردو تھی جس کا نام " انجان " تھا یہ فلم 1956 میں آئی تھی ۔،اس فلم کے

 گانے اور کامیڈی مجھے اچھی لگی، یہ فلم بعد میں گھر میں فیملی کے ساتھ وی سی 

آر پر دیکھی، چھوٹے بیٹے دانیال کو اس فلم کی کامیڈی بہت اچھی لگی تھی،یہ 

ساری باتیں یعقوب کو ملنے کے بعد یادوں کے جھروکوں سے جھانکنے لگیں😃

 دونوں ماموں،سرفرار خان، یعقوب کی ماں اور سب سے بڑھ کر اماں جان کو

میرے مسقبل کی کُچھ بہتر کرن نظر آنے لگی،امید نے اماں جان کو ماموں کے

 ساتھ جانے کو  تیارکر دیا ۔

 ماموں جان کوانگلش نہیں آتی تھی اسلئے لکھنے پڑھنے کا کوئی کام نہیں کرسکتے تھے 

تاہم ناجانے کیسے وہ سلائی کرنا سیکھ لئے تھے،مجھے بھی اُسی دکان پر بٹن کاٹنے اوراُوپری کام لئےبیٹھا دیا گیا روز کے روز پیسے ملتے تھے یاد نہیں کہ کتنے پیسے ملتے تھے۔۔۔ زیادہ دن نہیں گزرے کہ پھر سے نند بھاوج ناچاقی بڑھنے لگی۔۔۔۔

 اماں جان کے ماموں جان کا حیدرآباد دکن کے بڑے زمینداروں میں شمار ہوتا  

تھا اُن کا ایک بیٹاحیدرآباد دکن میں وکیل تھا حیدرآباد دکن میں اُن کے پاس 

کافی جائیداد تھی جس کے کاغذات وہ اپنے ساتھ پاکستان میں لے آئے تھے،اور 

اُنہوں نے پاکستان میں اپنی جائیداد کا کلیم داخل کیا، پوری تو نہیں تاہم بڑی حد 

تک جائیداد جن میں مکان،زراعتی زمین،دکان وغیرہ کے کلیم منظور ہوئے اور یہ 

جائیداد اُنہیں ضلع رحیم یار خان مل گئی ،تاہم اُنہوں نے زراعتی زمین اور دکان 

کو رحیم یار خان میں رہنے دیا مکان بیچ کر یہ فیملی کراچی آگئی ۔

ادھرشرف الدین ماموں کے ایک میمن دوست نے اپنی ساس سے ماموں جان کا نکاح پڑھا دیا۔اب اجازت۔

یار سلامت، صحبت باقی/قسط # 16کے لئے۔ انشاء اللہ

خالق کائنات ہمیشہ مہربان رہے ۔

 




 


یاد داشت کے جھروکوں سے (قسط # 15)۔۔

منجانب فکرستان : غ وروفکر کے لئے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ...