حکمت الالٰہیہ اور سرن ۔۔۔۔
منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے اہم الفاظ: انٹرنیٹ ، ورلڈ وائیڈ ویب ، ، ،گاڈپارٹیکل _________________________________ ابھی تک کی تحقیق کے مطابق کائنات کی تمام مخلوق میں سے ذہین ترین مخلوق کا 'تاج 'انسان کے سر پر سجا ہُوا ہے۔ یہ اِس لئے ہے کہ انسانی خمیر میں تجسس اور کھوج کاعشق پنہاں ہے، عشق کا عالم یہ ہے کہ " اپنے خالق کو جاننے کے کھوج میں لگا ہُوا ہے " اِس کے لئے مختلف انسانوں نے مختلف شاہراہوں مثلاً(فلسفہ، سائنس، مذہب، صوفی ازم،روحانیت، وغیرہ)پر گامزن ہُوئے ، اِن تمام علوم میں سے صرف سائنس ہی ایک ایسا علم ہے جو اپنے علمی علم کا ثبوت فراہم کرتا ہے تاہم یہ مذاہب کی طرح کسی قسِم کا عویٰ نہیں کرتا کہ یہ ہی آخری سچائی ہے ،کیوں کہ سائنس نے ' ایٹم ' کو نا قابل تقسیم کہہ کر ٹھوکر کھائی تھی (ایٹم ٹوٹا )اُس میں سے ذرے نکلے ، یوں سائنس کو عقل آگئی کہ کسی بھی قِسم کا دعویٰ نہیں کرنا ...