بازگشت
منجانب فکرستان : غوروفکر کے لئے دو دسمبر 2011 کو لکھی پوسٹ جس پر سینئر بلاگر( محترم جناب افتخار اجمل بھوپال صاحب کا تبصرہ بھی موجود ہے) اس کے علاوہ اسی پوسٹ پر عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی ہوئی پیش گوئی کا لنک بھی شامل ہے ۔ https://universe-zeeno.blogspot.com/2011/12/blog-post.html درج بالا لنک پوسٹ کی بازگشت جہانگیر ترین کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر سُنائی دی ۔ تجزیہ کار سلمان غنی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ" جہانگیر ترین کے ساتھ جتنے ممبران عدالت کے باہر موجود تھے، پی ٹی آئی کے اندر اس سے کہیں زیادہ ممبران کی حمایت انھیں حاصل ہے"۔ جہانگیر ترین کیس، عمران خان کے لئے ٹیسٹ کیس بھی ہے کہ اس کیس کو نہ صرف پاکستان کی سیاسی جماعتیں بغور دیکھ رہی بلکہ عوام بھی دیکھ رہی ہے کہ یہ کیس، کس کروٹ بیٹھے گا۔ ۔اب اجازت۔ ۔ رب مہربان رہے۔ https://www.bbc.com/urdu/pakistan-56668785