Posts

Showing posts from April, 2012

٭ بی بی سی ٹا کنگ پوائنٹ میں عمران خان نے کیا کہا ؟؟ ٭

منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز :~ اسکینڈے نیویاء / شیرشاہ سید / پارٹی الیکشن / تحریری منشور / ڈرون حملے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ جو بھی ممبر بننا چاہے 80022 پر ایس ایم ایس کے زریعے آخری تاریخ 30 جون تک تحریک انصاف کی ممبر شب حاصل کرسکتا ہے۔۔۔  30 جون کے بعد ممبروں کے زریعے عمران خان سمیت ہر چھوٹے بڑے عہدہ کیلئے میڈیا کے سامنے اوپن الیکشن ہونگے ۔۔۔ اسمبلیوں کے ٹکٹ بھی ممبروں کی سفارشات پر ہی دیے جائیں گے۔۔۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست انکا رول ماڈل ہے جس پر بڑی حد تک اسکینڈے نیویاء ممالک عمل کر رہے ہیں۔   معروف گائناکولوجسٹ جناب شیر شاہ سید کے ایک  سوال کے جواب میں کہا کہ  دیہی صحت کے حوالے سے ایران اور عراق انکے رول ماڈل ہیں ، کرپشن کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح کرپشن کو روکنا ہے، انہوں نے سنگا پور، ملائیشیا، برازیل اور ترکی کی مثال دی کہ ان ملکوں میں کرپشن رکنے کے بعد ہی یہ ترقی کی جانب گامزن ہوئے ہمیں بھی ترقی کرنا ہے تو ہمیں کرپ...

کیا خواتین کا لباس جینیاتی مسئلہ ہے ؟؟

Image
منجانب فکرستان:~ صرف ایک سال میں 15 لاکھ خواتین نے، اپنے آپکو نمایاں کرانے کے آپریشن کرائے !! ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ   جماعت اسلامی 22 اپریل سے ملک میں پھیلتی ہوئی عریانی کے خلاف آواز اُٹھا رہی ہے، عمران خان سے بھی ایک اینکر نے پوچھ لیا کیا آپ عورتوں کے لباس پر کوئی قدغن لگائیں گے؟ جنسی ہراسمنٹ کے حوالے سے دُنیا بھر میں خواتین کے لباس پر اعتراض ہوتا رہتا ہے۔۔شاید خواتین کی فطرت کی بھی یہ مجبوری ہے کہ وہ ایسی وضع قطع کا لباس پسند کرتیں ہیں کہ جن سے انکے کے جسمانی خدوخال نمایاں ہوں ، خواتین کے لباس پر اعتراض   کرنے پر خواتین نے انڈیا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں مزید عریاں ہوکر"سلیوٹ واک" احتجاجی ریلیاں نکالیں۔۔   اسی ماہ اپریل میں یوگنڈا میں ایک اپوزیشن خاتون رہنما پر پولیس کی مبینہ زیادتی کی وجہ پر یوگنڈا میں عورتوں کے گروپ نے نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا ۔۔۔اسی طرح  اسی ماہ اپریل میں یو کرین میں جہاں اسقاطِ حمل کے خلاف قانون بنانے کا بل پارلیمان میں جمع کرانے پر ...

٭ ایسی فلم جو خوش قسمت بھی بد قسمت بھی ٭

منجانب فکرستان:~ ا یسی فلم جو خوش قسمت بھی کہلائی جاسکتی اور بد قسمت بھی !! ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کامیابی یا ناکامی میں قسمت کے اثر کو مانتی ہے،جبکہ  کئی حضرات ایسے بھی ہیں جو کسی قسم کی قسمت کو ماننے پر تیار نہیں، کیا واقعی کامیابی یا ناکامی میں قسمت کا دخل ہوتا ہے؟؟  یہ ان دنوں کی بات ہے ۔  جب پاکستانی سینما گھروں میں انڈین فلمیں دکھانے پر پابندی تھی ،اس پابندی کا توڑ یہ نکلا کہ  کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے  کئی رہائشی گھر وڈیو سینما گھر میں تبدیل ہوگئے تھے ، وی سی آر اُن دنوں اتنے مہنگے تھے کہ مڈل طبقے کی خرید سے بھی دور تھے ۔اس لیے انڈین  فلموں کے شوقین حضرات ان رہائشی علاقوں کےسینما  گھروں کا رخُ کرتے تھے، میں بھی ایک دن اپنے دوست کے ساتھ اس علاقے میں فلم دیکھنے گیا تو دیکھا کہ روڈ  کےکنارے جگہ جگہ لوگ جمع ہیں ،قریب جانے پر معلوم ہُوا کہ کہیں فلم" شعلے" کے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں تو کہیں پر فلم "سنیاسی" ...

" ڈبل سواری پابندی "

منجانب فکرستان پیش ہے:~   کتاب تکوین میں درج مکالمہ ۔۔۔ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ حضرت ابراہیمؑ کو جب خُدا کے اُس ارادے کاپتہ چلتا ہے کہ" سدوم" اور" عمورا " شہروں کے مکینوں کو اُنکی  بداعمالیوں کے سبب تباہ کرنا چاہتا ہے، تو ابراہیمؑ کا خُدا سے   جومکالمہ ہُوا وہ کتاب تکوین میں درج ہے کہ ابراہیمؑ نے خُدا سے کس طرح حجت کی کہ : "دیکھ اگر چہ میں خاک اور راکھ ہوں ،لیکن میں نے اپنے مالک کے سامنے بولنا شروع کیاہے، کہ دیکھ تیرے انصاف سے یہ بعید ہے کہ تو گناہگاروں کے ساتھ بے گُناہ لوگوں کو بھی تباہ کردے ۔۔۔  خُدا وعدہ کرتا ہے کہ شہر میں 50 نیکوکار ہونگے تو تباہ نہیں کرے گا ۔۔۔ابراہیمؑ پھر حجت کرتے ہیں   ،کیا 50 نیکوکار کی وجہ سے اس مقام کو چھوڑا نہیں جاسکتا ہے ۔۔۔تو جو تمام دُنیا کا حاکم ہے کیا راستی سے انصاف نہیں کرےگا۔۔۔یہ تجھ سے بعید ہے کہ" نیک" کو" بد" کے ساتھ مار ڈالے۔۔۔ اسطرح نیک جو ہیں وہ بد کے برابر ہوجائیں ۔۔۔یہ تیرے انصاف سے بعید ہے ۔...

طاقت کا نشہ/ ہوتا ہے کیسا ؟؟؟؟؟

منجانب فکرستان پیش ہے:~ طاقت کا نشہ /  ہوتا ہے  کیسا ؟؟  چند جھلکیاں۔۔    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  ہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کی فوبیا میں مبتلا ہیں،اس سلسلے میں دوسروں کی سرحدوں کا احترام نہیں کرسکتے، کوئی کچھ بھی کہے، ڈرون حملے بند نہیں ہونگے، کر لو جو کرنا ہے ؟   گیلانی صاحب نے بھی طاقت دِکھانے کی ایسی اعلیٰ مثال قائم کی جسکی مثال ملنا مشکل ہے، اس سے یہ بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ ہمارا ملک کس سمت میں بڑھ رہا ہے۔  ملاحظہ ہو، بیشک راجہ پرویز اشرف پر کرپشن کے الزامات ہیں، لیکن ہم اُنہیں وزیر بناکے رہیں گے، کرلو جو کرنا ہے ؟ اسرائیل نے کہا مقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی حوالے سے جائزہ لینے والی اقوام متحدہ کی ٹیم کو اسرائیل میں داخلہ کی اجازت نہیں دیں گے،  کرلو جو کرنا ہے ؟  بھارت کا کہنا ہے کہ دنیا چاہے جو بھی کہے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دیں گے،ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بھی خا طر میں نہیں لائیں گے، ہم کشمیریوں کا ...

٭ یہودیت میں" شرک " کا تصور ٭

منجانب فکرستان: پوسٹ کی تیاری میں مشہور دانشور جناب ڈاکٹر منظور احمد کے مضمون " خُدا " سے مدد لی گئی ہے۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ آجکل "شرک" متعدی مرض  کی طرح پھیل رہا ہے ،اب لوگ بات بے بات دوسرے کو باور کراتے ہیں کہ " بھائی یہ شرک ہے " یہودیت میں شرک کسے کہتے ہیں ؟؟  مشہور یہودی عالم موسیٰ بن میمون نے اپنی مشہور کتاب ' دلالہ- الحائرین' میں لکھا ہے کہ خُدا کو جاننے کے دو طریقے ہیں ۔ایک طریقہ جو عام ہے وہ عام آدمیوں کیلئے ہے کہ جن کی فکری استعداد ترقی یافتہ نہیں ہوتی ۔لیکن اسکے برخلاف جب اہل دانش خُدا کے متعلق کچھ جاننا چاہیں تو انکو معلوم ہونا چاہیے کہ" خُدا کی کسی شکل اور کسی ہئیت میں کوئی لازمی  صفات  نہیں ہیں "اور یہ کہ جب خُدا کی تجسیم کا انکار کیا جاتا ہے تو اسکے معنی تمام مثبت صفات سے انکار کرنے کے ٹہرتے ہیں ۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ خُدا ایک ہے اور متعدد صفات سے متصف ہے ،وہ زبان سے تو خُدا کی وحدانیت کا اقرار کرتے ہیں لیکن...

'' جنت تا سرد دوزخ تک ''

منجانب فکرستان پیش ہے :~   "انسان کی ہوس زدہ کھوپڑی کی کہانی " ۔۔۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ قدرت نے سیاچن کو ایک ایسی وضع قطع عطا کی تھی کہ وہاں کسی جان دار  کا گذر نہ ہو،لیکن انسان ، جس کی ہوس کی کہانی ہبوط آدم کی کہانی ہے کہ کس طرح  شیطان کے سبز باغ دکھانے پر بہکاوے میں آگیا اور خُدا کے حُکم کی خلاف ورزی کر بیٹھا جس کی پاداش میں  جنت سے زمین پر آگیا ، لیکن یہاں بھی اسکی ہوس زدہ کھوپڑی ایسے ہی گل کھلاتی رہتی ہے۔ جسکی حالیہ مثال سیاچن کی ہے، سیاچن کے معنی گلابوں کی سر زمین، نہ جانے کیوں اِس سر زمین کو یہ نام دیا  گیا ،اِس سر زمین پر گلاب نہیں اُگتے ہیں۔البتہ انسانی ہوس کی وجہ سے یہاں مامتا/باپتا کے گلاب  ضرور دفن ہوتے رہتے ہیں۔۔۔  انسانی ہوس کی یہ کہانی اپریل 1984 سے شروع ہوتی ہے۔خُدا جانے کس بھارتی کی ہوس زدہ کھوپڑی میں سیاچن قبضہ کا شیطانی خیال آیا کہ سیاچن پر چڑھ دوڑے  اور  کافی علاقہ اپنے قبضہ میں کرلیا نتیجہ میں پاکستان نے بھی سیاچن کے ک...

'' چار بچوں کا کنوارہ باپ ''

Image
منجانب فکرستان:~ اگر صدر بن گیا  تو بھی  میں ایسا کچھ نہیں کروں گا،جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا، میں ایسا کچھ نہیں کروں گا جو میرے اصولوں کے خلاف ہو۔ انکا نقطہ نظر ایسا لگتا ہےکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو چاہتے ہیں ،ہم دونوں نے دل کی گہرایوں سے  ایک دوسرے کو قبول کیا ہُوا ہے ، تو  نکاح کے  چند رسمی جملے کیوں ادا کریں ؟؟ اصل بات تو دل سے قبولیت  کی ہے۔ یہ ہر مذہب کی زبردستی کی اجارہ داری ہے کہ ہمارے بنائے ہوئے چند جملے ادا کرو ، ہمارا مذہبی ٹھپہ لگاؤ تو ہی تم میاں بیوی بن سکتے ہو۔۔   اگر  فرانس کے صدارتی الیکشن میں جناب " فرانسوا اولاند" کامیاب ہوجاتے ہیں  تو وہ پہلے صدر ہونگے جو اپنی"پارٹنر" کے ساتھ صدارتی" ایلیزے پیلس" میں قیام پزیر ہونگے، لیکن انکی پارٹنر" ٹریئر وائلر "انکی اہلیہ کی بجائے گرل فرینڈ ہونے کی وجہ سے بعض ایسی تقریبات میں شرکت نہیں کر سکیں گی ،جن میں دی...