راسخ عقیدہ کی ایک جھلک / اعترافِ گُناہ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
﷽ فکرستان سے پوسٹ ٹیگز: لیو ٹالسٹائی/ پادری/اعترافِ گُناہ/ مغرب میں قبول اسلام شرح 62٪ ہوگئی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ عیسائیوں میں یہ عقیدہ ہے کہ پادری کے سامنے اعتراف گُناہ کرنے سے گُناہ دُھل جاتے ہیں اور روح پاکیزہ ہوجاتی ہے ۔۔۔ پادری نے لیو ٹالسٹائی خاندان کے افراد کے سامنے جو اہم باتیں کیں اُن میں سے سب سے اہم بات یہ تھی کہ اعتراف گُناہ کرتے وقت کسی گُناہ کو چھُپا یا نہ جائے ۔۔۔ چُھپا نے سے گُناہ کی مقدار بڑھ جاتی ہے ۔ سب سے پہلے ٹالسٹائی کے والد صاحب اعترافِ گُناہ کے کمرہ میں داخل ہوئے ۔ ۔۔ اعترافِ گُناہ کے بعد ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ باہر آئے اور پھر ہنستے ہوئے شرارتی انداز میں اپنی بیٹی لیو بو چکا سے کہا دیکھو تم نے بُہت گُناہ کئے ہیں ،سارے گُناہوں کا اعتراف کرنا کوئی چھوٹ نہ جائے ۔۔۔لیو بوچکا نے اپنے گُناہوں کی فہرست پر ایک نگاہ ڈالی اور پھر اعترافِ گُناہوں کے کمرہ میں داخل ہوگئی ۔۔۔ جب وہ اپنے گُناہوں کا اع...