منجانب فکرستان: روحانیت/ جمعرات/ منظور وساں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انسانی ذہن میں کوئی عقیدہ یا خیال راسخ ہوجائے تو پھر کسیتعلیم یا کسی بھی دلیل سے راسخ شُدہ عقیدے یا خیال کو ذہن سے نکالنا ناممکن جیسی بات ہے ، مثلاً مہنت ربندر نے 18 سال پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ کوئی اُسے دُور بُہت دُور لئیے جا رہا ہے ۔۔۔۔خواب کے زیرِ اثر دودن تک وہ تیز بُخار میں رہے اسکے بعد دل (ذہن) میں روحانیت کا عقیدہ ایسا راسخ ہوگیا کہ نوکری کو چھوڑ چھاڑ سادھو بن گئے یہ کہانی مہا کمبھ میلے میں آئے ہوئے بابا مہنت ربندرآنند کی ہے جسکی مزید تفصیل بی بی سی اردو پر موجود ہے۔۔
--------------------------------------------------
درگاہوں پر جانے والے عقیدت مند "جمعرات" کے دن کو مقدس مانتے ہیں ،راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ عقیدت مندوں میں بُہت مقبول ہے ۔ جمعرات کے دن بیٹی ماں پکنے میں اُبلتی ہوئی دیگ میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی ،ممکن ہے یہ بھی کسی راسخ شُدہ خواب کی تکمیل میں بیٹی ماں نے مقدس خود کشی کرلی ۔۔۔ ماں بیٹی کا یوں ایک ساتھ دیگ میں چھلانگ لگا کر خود کشی کے فعل کو انجام دینا مقدس خودکشی کو جواز فراہم کرتا ہے ۔۔۔
--------------------------------------------------
صوبائی وزیر سندھ منظور وساں کا عقیدہ ہے کہ انکے خواب سچّے ہوتے ہیں۔۔۔ طاہرالقادری صاحب کا بھی خوابوں کے بارے میں ایساہی عقیدہ ہے ، سوشل میڈیا پر انکے سچّے خواب کے تزکرے موجود ہیں جبکہ اُنکے مخالفین اُنہیں جھوٹے قرار دیتے ہیں ۔۔۔ اِن خوابوں کے حوالے سے مُجھے خیال آرہا ہے کہ الیکشن کے بالکل قریب ناممکن ایجنڈا لیکر اُن کا اچانک کینیڈا سے پاکستان آنا کہیں کسی خواب کا نتیجہ نہ ہو ؟؟؟۔
میرے خیالات سے اتفاق ضروری نہیں---اب اجازت دیں---آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔رب راکھا۔۔