منجانب فکرستان: کُھلی بات
-----------------------------------------------------------------
سابقہ پوسٹ پر ای میل ملی" لگتا ہے آپ بریلوی ہیں" ایک پوسٹ میں ڈاکٹر عبدالسلام کا حوالہ دینے پر تبصرہ آیا "کیاآپ قادیانی ہیں" میرا استدلال(آیت 159 الانعام)پرہےکہ مجھےاپنےآپ پر/دیوبندی، اہلحدیث، بریلوی، شیعہ، وغیرہ جیسا کوئی لیبل۔نہیں لگنے دینا چاہئیے/چونکہ آیت کا ترجمہ ہے " جن لوگوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا اور گروہ گروہ بن گئے یقیناً اُن سے تُمہارا (محمدﷺ) کُچھ واسطہ نہیں۔۔۔۔ ان کا معاملہ تو اللہ کے سپرد ہے ۔۔۔ وہی ان کو بتائے گا کہ۔۔ انہوں نے کیا کُچھ کیا ہے( ترجمہ مولانا مودودی) "۔۔۔ رب کی اتنی واضع اور سخت برہمی پر میں اپنے آپ کو کسی فرقے یا گروہ سے کیسے وابستہ کر لوں۔۔
ایسی ہی ایک اور آیت آلِ عمران کی 105 ہے۔" کہیں تم اُن لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جو فرقوں میں بٹ گئے ۔۔۔اور کُھلی کُھلی واضع ہدایت پانے کے بعد۔۔۔ پھر اختلاف میں مبتلا ہوئے۔۔۔جنہوں نے یہ روش اختیار کی وہ اُس روز سخت سزا پائیں گے ( ترجمہ مولانا مودودی)"۔۔انِ آیات کی روشنی میں/میں اپنے آپ کو کسی فرقے یا گروہ سے وابستہ نہیں کرسکتا ۔۔۔
آجکل پاکستان میں فرقہ واریت ٹار گٹنگ میں جو خون بہہ رہا ہے یا اب تک جو بہا ہے،کیا وہ درج بالا قُرآنی آیت کی خلاف ورزی کا نتیجہ کہلانے کا حقدار نہیں ہے ؟؟؟
رہی بات قادیانیوں کی تو مسلمان کہلانے کی بنیادی شرط ہی یہ ہے کہ کوئی بھی شخص حضرت محمد ﷺ کوخاتم النبیین مانے بغیر مسلمان کہلانے کا حق دار نہیں ہے۔۔۔

میری باتوں سے اتفاق ضروری نہیں ۔۔اب اجازت دیں ۔۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔رب راکھا۔۔۔