Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, January 19, 2013

" خفیہ ہاتھ "


منجانب فکرستان: محمد مرسی/ طاہر القادری/ ایاز امیر/ جمہوریت / زرداری 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جب تک میں صدر ہوں مصر میں اسلامی حکومت کا قیام خارج از امکان ہے، میں مذہبی حکومت پر یقین نہیں رکھتا ، شہری ریاست پر یقین رکھتا ہوں ،جس میں مذہب اور عقیدے سے بالاتر ہوکر تمام انسانوں کو یکساں حقوق حاصل ہوتے ہیں ( محمد مرسی کا انٹرویوایاز امیر اپنے کالم میں لکھتے ہیں : "طاہر القادری کی گستاخی ملاحظہ فرمائیں، وہ لبرل اسلام، خواتین کی آزادی،اقلیتوں کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔لفظ مولانا سے چڑتے ہیں اس پر مستزاد وہ عوامی جمہوریت کی بات کرنے کی جسارت بھی کر رہے ہیں، عقل کو ہاتھ ماریں جناب پاکستان میں عوامی جمہوریت "۔۔:grin: :grin:
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جمہوریت میں اپوزیشن کا کردار بُہت اہم ہوتا ہے ،اس 5 سالہ جمہوری دور میں اپوزیشن نام کی کوئی  چیز نہیں تھی عوام/میڈیا دُہائی دیتے رہے لیکن اپوزیشن، اپنی باری کی کاؤنٹ ڈاؤن گنتی میں مصروف رہی ،ایسے میں مجبوراً چیف جسٹس صاحب کو سو مو ٹو ایکشن لینے پڑے ۔(پھر بھی  اپوزیشن کو کُچھ خیال نہ آیا)۔اور یوں میرے خیال میں چیف جسٹس صاحب نے اپوزیشن کے "خلا" کو کافی حد تک پورا کیا ۔۔۔
ایسے میں عمران خان کی سونامی آگئی تو  اپوزیشن کو وقت سے پہلے الیکشن کمپین شروع کرنی پڑی جس کے تحت  خیمہ،پنکھا ،بس اور لیپ ٹاپ اور اشتہار بازی  کے زریعے ووٹر کو لبھانے کے  حربے استعمال ہونے لگے لیکن اصل ذمہ داری یعنی اپوزیشن کا کردار وہ آج بھی ادا نہیں کر رہے ہیں۔۔۔اس کے بجائے  مفاد پرست سیٹ ہولڈرز  اور جاگیر داروں  کو اپنی جماعت میں بھرتے جا رہے ہیں۔۔۔ ساتھ میں عوام کو لطیفہ بھی سُنا رہے ہیں کہ تبدیلی لائیں گے ۔۔۔
 اپوزیشن کے  اس وسیع خلا کو دیکھتے ہوئے ایک طائر کینیڈا سے پرواز کرکے پاکستان کے اپوزیشن خلائی زون میں اُتر آیا اور اس نے ایسا شو دکھایا کہ بادی النظر میں باری والوں کو اپنی باری بوٹوں تلے  نظر آنے لگی ۔۔۔دوسری طرٖف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی اپنی ساکھ کی فکر لاحق ہوگئی  یوں سب نے مل کر طاہر القادری کے خلاف خفیہ ہاتھ کا الزامی کورس گانا شروع کردیا۔۔۔لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہُوا تو اب زرداری صاحب سے تعلق جوڑا جا رہا ہے۔۔۔
 شروع شروع میں عمران خان پر بھی طرح طرح  کے الزا مات کی خوب بارش ہوتی تھی اب  بھی وڈیو جیسے اسکینڈل آجاتے ہیں۔۔۔غرض کہ جو بھی اس فرسودہ  نظام کے خلاف بات کرتاہے نظام کے مفادی  اُس  کے خلاف اتحادی محاذ بنالیتے ہیں اور اُس کے کردار کو عوام کے سامنے فرشتوں جیسی صفاتی ترازو لیکر تولنے لگتے ہیں، لیکن اپنے گریبانوں میں ذرا نہیں جھانکتے اور الزام تراشی میں اپنے گلے خشک کرلیتے ہیں۔۔ 

  میرے خیالات سے اتفاق ضروری نہیں۔۔اب اجازت دیں۔۔آپکا بُہت شُکریہ۔۔رب راکھا۔