Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, March 28, 2012

'' قانونِ فطرت ''

منجانب فکرستان پیش ہیں:''تبصرے'' کراچی، فتویٰ، پنیٹا، وکٹوریہ ،98٪،امیرمقام  ،روس۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1#:کراچی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کی وجہ کیا ہے؟٭: وجہ یہ ہے کہ بھتہ خور گروپس بھتہ کیلئے اپنے اپنے علاقوں کو وسعت دینے کی لڑائی لڑرہے ہیں ،جبکہ حکومتی رٹ سوالیہ نشان؟بنی نظر آتی ہےخبر#2:ن لیگ اور سندھ نیشنل فرنٹ انضمام کیلئے مزاکرات جاری ہیں٭:لیاقت جتوئی ،ماروی اور امیر مقام شمولیت بھی "ن لیگ" کی اسی پایسی کا حصہ ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا" ن لیگ" کی اس پالیسی  سے ملک میں کسی قسم کی تبدیلی آسکتی  ہے ؟؟؟ کیا یہ گھاگ لوگ بغیر بار گینگ کئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔خبر#3: جنگیں عوامی سروے پر نہیں حکومتی حکمتِ عملی کی بنیاد پر لڑی جاتیں ہیں۔امریکی وزیر دفاع  پنیٹا٭:چند لوگوں کی جنگی حکمتی عملی کی سزا پوری قوم کو بھگتنا پرتا ہے،محترم پینٹا صاحب اس خبر پر بھی ایک نظر ڈالئیےکہ 98 فیصد فوجیوں نے جنگ سے امریکہ واپسی کے بعد بار بار سر کے درد کی شکایت کی۔٭: کوئی مانے یا نہ مانے یہ حقیقت اپنی جگہ پر اٹل ہے کہ قانونِ فطرت صراطِ مستقیم پر نہ چلنے والوں کو سزا دیتی ہے۔خبر#4:امریکہ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ٭: کیا ڈرون حملے اسی خود مختاری کے احترام میں کئے جا تے ہیں خبر#5: پولیس حراست میں جنسی تشدد اور ہلاکتوں نے روسی پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان ؟ لگا دیا ہے٭: میرے خیال میں پاکستان میں روس سےبھی  زیادہ خراب صورتِ حال ہوگی لیکن ظاہراً نظر نہیں آتی ؟؟؟خبر#6:  نیٹو سپلائی کھولنا غیر شرعی ہے،50 مفتیان کا فتویٰ ٭:ایسے میں پارلیمنٹ کا فیصلہ ؟؟؟ 

4 comments:

  1. اپنے بلوگ کا لے آوٹ ٹھیک کرلیں !!!!! ۔

    ReplyDelete
  2. محترم :نشان دہی کرنے کا بُہت شُکریہ ، لے آؤٹ ٹھیک کرنے کی بُہت کوشش کی صحیح نتیجہ ہاتھ نہ آیا اس لیے صبر کرلیا ہے ۔( ایم ۔ڈی)۔

    ReplyDelete
  3. Mohtram Ghulam Sarwar Saheb Ki pani sey chalne wali car kahan tak pohnchi 23 february ka din gujar chuka.Aap ke 11 january ke post ke hawale sey darkwast hai ke aagey ki maalumat den.

    ReplyDelete
  4. محترم ابراہیم علی صاحب؛پُرانی بات ہے اخباروں میں آدھے صفحہ کا ایک ایسا اشتہار چھپا تھا جیسا کہ مجھے یاد پڑتا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ 5واٹ کابلب موجودہ انرجی سیور کے 21 واٹ سے بھی زیادہ روشنی دے گا اور یہ کہ تمام بڑے شہروں سے ڈسٹی بیوٹر درکار ہیں ۔۔۔آج بھی مجھے اُس بلب کا انتظار ہے۔۔۔ اسی طرح مجھے پانی والی گاڑی کے بارے میں بھی مزید معلومات کا انتظار ہے۔۔۔ بہرحال آپکے تبصرہ کا شُکریہ۔۔۔
    ۔(ایم ۔ ڈی )۔

    ReplyDelete