Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, December 15, 2011

میاں بیوی میں ہم آہنگی کا فقدان۔"۔"

منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز: حیاتیاتی تقاضہ/اَسرار/شادی/ جسمانی خدوخال/ذہنی فکر و خیال 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  
تقریباً ہر گھر میں میاں بیوی کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے ،یہ دُھواں وہاں بھی پایا جاتا ہے کہ جہاں پر تُمہارے بغیر زندہ نہ رہنے کی قسمیں کھائی گئیں تھیں ، ایسا کیوں  ہوتا ہے ؟؟ حال ہی میں کی گئی ایک سائنسی تحقیق کہتی ہے کہ دو اجنبی اپنی بات ایک دوسرے کوجتنی اچّھی طرح سمجھا پاتے ہیں اُسی بات کو میاں بیوی  اُتنی  اچّھی طرح  سےسمجھا نہیں پاتے ہیں ۔۔۔۔ ہے نا کتنی عجیب بات ؟؟؟؟(تفصیل لنک پر)
حیاتیاتی تقاضوں نے رومانوی شاعری کو جنم دیا ،اور ٹنوں کے حساب سے کاغذ کو نیلا پیلا کرڈالا نتیجہ میں جوانوں کے جذبات کو بڑھاوا  مِلا  اور شادی کر بیٹھے سارا اَسرار ختم ہُوا ،کہاں تو جینے مرنے قسمیں کھائی جارہی تھیں اب بات بے بات شکایت پیدا ہورہی ہے ۔ شکایت کا پیدا ہونا یقینی امر ہے چونکہ دونوں جنسوں کے درمیان نہ صرف جسمانی خدوخال میں فرق ہے بلکہ یقینی طور پر ذہنی فکروخیال میں بھی فرق  پایا جاتا ہےیہ ہی وجہ ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو اپنی بات سمجھا نہیں پاتے ہیں اسی لیے دونوں کو ایک دوسرے  سے شکایت رہتی ہے۔۔۔
زمین پر زندگی کے بارے میں ایک خیال یہ بھی  پایا جاتا ہے کہ اِس پر زندگی کا مواد کسی دوسرے سیارہ سے آیا ہے ،ہوسکتا ہے یہ مواد ایک کے بجائے دو سیاروں  سےآیا ہو اور اِن میں سے ایک کی خصوصیات میل والی ہو جبکہ دوسرے کی فیمیل والی ہو ، شاید یہ ہی وجہ ہو کہ فیمیل اپنی سہیلیوں میں خوشی محسوس کرتی ہیںcheerleader.gifcheerleader.gif جبکہ میل دوستوں میں خوش رہتے ہیںyippie.gifyippie.gif،یعنی اپنے اپنے سیارہ کی مخلوق میں ۔۔۔ یہ پوسٹ 27 جنوری 2011 کی تدوین شُدہ ہے۔۔۔۔
اب مُجھے اجازت دیں آپکا بُہت شُکریہ۔۔۔ (ایم ۔ڈی)
 http://www.voanews.com/urdu/news/Your-Wife-Does-Not-Understand-You-24Jan11-114485789.html

2 comments:

  1. السلام عليکم
    بہت درست ۔ مجھے اس کا ذاتی تجربہ ہے ليکن اس کے باوجود ہم مياں بيوی ميں بہت قُرب ہے


    موضوع سے باہر لکھنے کی معذرت کرتے ہوئے عرض ہے کہ 10 نومبر کو شائع کردہ وعدہ کے مطابق ميرا مندرجہ ذيل بلاگ نئی ويب ہوسٹنگ پر منتقل ہو گيا ہے ۔ آپ سے التماس ہے کہ ميرے اس بلاگ کو کھول کر ديکھئيے اور از راہِ کرم بذريعہ ميرے بلاگ پر تبصرہ يا بذريعہ ای ميل مطلع فرمايئے کہ يہ کھُلا يا نہيں تاکہ مجھے اطمينان ہو کہ ميری يہ خدمت رائيگاں نہيں گئی ۔ ميں آپ سب کے تعاون کا مشکور ہوں گا
    http://www.theajmals.com

    ReplyDelete
  2. محترم آپکی محنت صحیح سمت میں تھی اس لیے رائیگاں نہیں گئ آپکو آپکی محنت کا صلہ مُبارک ہو ۔ ۔ ۔ تبصرہ کیلئے شُکریہ ۔(ایم ۔ ڈی ) ۔

    ReplyDelete