منجانب فکرستان پیش ہے پوسٹ ٹیگز: دہشت گردی/بےضمیر/اقوام متحدہ /مشہور گروپ/ عمران خان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آج کی دُنیا جن مسائل میں گھری ہوئی ہے ان مسائل میں سب بڑا مسئلہ نہ تو دہشت گردی ہے نہ ہی سرمایا دارانہ نظام بلکہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ دن بہ دن بگڑتی ہوئی ماحولیات کی صورتِ حال ہے۔۔۔ یہ ماحولیاتی" جن" دُنیا کو فنا کرنے پر تُلا بیٹھا ہے ۔۔ لیکن دنیا کے ممالک کا فوکس دہشت گردی پر ہے اسطرح ماحولیات پر جتنی توجہ دینی چاہئیے تھی اُتنی توجہ نہیں دی جارہی ہے یا اسے یوں بھی کہا جاسکتا ہے صنعتی ترقی یافتہ ممالک ترقی کے نشہ میں اس مسئلہ سے جان بوجھ کر آنکھیں چُرا رہے ہیں ، اس مسئلہ کو اُتنی سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں جتنے کا مسئلہ متقاضی ہے،اپنی ترقی کے نشہ میں،ماحول خراب کرنا یاخراب ماحول کا سدباب نہ کرنا، کیا ریاستی دہشت گردی نہیں ہے ؟؟؟؟۔
اس سلسلے میں بے دست و پا بیچاری اقوام متحدہ ان بے ضمیر ممالک کا ضمیر بیدار کرنے اور مسئلہ کی سنگینی کا احساس دلانے کیلئے کانفرنسیں کرواتی رہتی ہے ۔ لیکن بڑے صنعتی ممالک، اپنا اثر استعمال کرکے ان کانفرنسوں میں ایسی بے وقعت قرار دادیں پاس کرواتے ہیں کہ جن کو نتائج نہیں ملتے۔۔۔
ہمارے ملک میں جوکہ مسائلستان کا جنگل ہےاس مسئلہ کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے جبکہ ماحولیاتی اثرات نے لیہ، چولستان ، بدین اور ٹھٹھہ کی کھڑی فصلوں کو پانی میں ڈبو دیا، لیکن کسی فورم پرہماری آوازنہیں سُنائی دی اور نہ ہی ماحولیاتی سنگینی کا عوامی شعور بیداری کا کوئی حکومتی منصوبہ نظر آتا ہے ۔ ایسے میں عمران خان کا کراچی کے ایک مشہورماحولیاتی گروپ سے ماحولیات پر ایک دستاویز بنانے میں مدد طلب کرنا ۔۔۔عمران خان کا ماحولیات کے بارے میں اِدراکی شعور کا عکاس نظر آتا ہے ۔۔۔۔جبکہ "باری" والوں نے چار سال تک جس شعور کا مظاہرہ کیا وہ عوام کے سامنے ہے کہ کس طرح اپوزیشن کا کردار نہ ہونے کی بنا پر عدلیہ نے از خود نوٹس لیے ہیں ۔۔۔ ملک کو موجودہ حالت میں پہنچانے میں کیا اپوزیشن برابر کی شریک نہیں ہے ؟؟ اس لیے کہ جمہوریت میں اپوزیشن پر بُہت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ابباری والوں نے پھر عوام کو لُبھانے کا کام شروع کردیا ہے ۔ ایسی سیاست کو کیا نام دیا جائے ؟؟؟؟؟
اب مُجھے اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔( عمران خان حوالہ کیلئے لنک پر جائیں)
میں یہ تو نہیں کہتا میری سوچ سے متفق ہوں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میری سوچ یہ ہے ۔(ایم ۔ ڈی)اب مُجھے اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔( عمران خان حوالہ کیلئے لنک پر جائیں)
ہم لوگوں کی اکثريت " ماحوليات " کی بجائے " مخوليات " کو پسند کرتی ہے ۔ اور کام صرف وہ کرتی ہے جس ميں مال ملے ۔ نتيجہ ؟ سمجھنے والے خود سمجھ سکتے ہيں
ReplyDeleteمحترم جناب افتخار اجمل بھوپالی صاحب ۔ جی ہاں آپ نے بالکل صحیح فرمایا ہے ۔ پوسٹ پر تبصرہ کرنے پر آپ کا شُکریہ ۔
ReplyDelete۔ (ایم ۔ ڈی)۔