Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, December 2, 2011

شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف کو فائدہ یا نقصان ؟

 منجانب فکرستان: شاہ محمود قریشی کی شمولیت سے تحریک انصاف میں کس قسم کی تبدیلی آ سکتی ہے ؟؟؟
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 تحریکِ انصاف کے لاہور کے  کامیاب جلسے کے بعد شاہ محمود قریشی بھی اس جماعت میں شامل ہوگئے ہیں  اِنکی آمد سےتحریک انصاف پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟آیا یہ اثرات مثبت ہونگے یا کہمنفی کئی حضرات انکی آمد کو تحریک انصاف کیلئے نیک شگون قرار دے رہے ہیں تو کئی حضرات بد شگون گردانتے ہیںآج کی پوسٹ میں اسی صورت حال کا مختصرتجزیہ کریں گے۔۔۔
شاہ محمود قریشی کی شمولیت باہم جنس پرواز کے اصول کے مُطابق اب تحریک انصاف میں ایسے ہی اشخاص یعنی سیٹ ہولڈرز اور طاقت کے حامل لوگ آنے کی تیاری  کیلئے اپنے اپنے" پر" تول رہے ہیں جن میں  ق لیگ، ن لیگ اورپی پی پی والےوہی پُرانے گدی نشین ، جاگیردار، وڈیرے، سر ما یا دار  چہرے کہ جن سے اسمبلی کے درودیوار اچّھی طرح  واقف ہیں بیشک یہ چہرے تحریک انصاف کو اور تحریک انصاف ان چہروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔۔۔لیکن یہ چہرے تو پاکستان میں تبدیلی کے سخت دشمن ہیں۔۔۔ کیا عمران خان کی تبدیلی کی باتیں ہوا کے گوش گذار باتیں ہیں اور یہ کہ کیا مڈل طبقہ غلط فہمی کا شکار  ہو گیا ہے جو اس تحریک کو مڈل طبقہ کی تحریک سمجھ رہا ہے۔۔۔ خدشہ یہ ہے کہ تبدیلی کے دشمن  یہ چہرے نہ صرف  پوری تحریک انصاف  کو ہائی جیک کر لیں گے بلکہ  تحریک سے وابستہ مخلص پرانے کار کنوں کو پیچھے دھکیل دیں گے ۔۔۔یوں تحریک انصاف میں ،بے انصافی داخل ہوجائیگی۔۔۔ اندرون و بیرون ملک تعلیم یافتہ سنجیدہ طبقہ اس تحریک سے بڑی امیدیں وابستہ کر لیں ہیں  کہ عمران خان اپنی ٹیم کیلئے اچّھی شُہرت کے حامل اشخاص وکلاء برادری، عدلیہ، این جی اوز، ٹی وی اینکرز، کالم نگاروں، دانشوروں، گلوکاروں ، اداکاروں اور کھلاڑیوں سے لیں گے ۔ ان میں سے کئی  تحریک کو جوائن کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ  بھی رہے تھے جیسے حسینہ معین نے جوائن کیا لیکن اب  شاید  ایسے لوگ پیچھے ہٹ جائیں گے اس لیے کہ  جب پارٹی میں پاور فل سیٹ ہولڈز آجائیں گےتو اِن سنجیدہ لوگوں کی بات کون سُنے گا۔۔۔اب اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔۔  
 میں یہ تونہیں کہتا کہ میرے اس تجزیہ سےمتفق ہوں٭میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہ میرا تجزیہ ہے(ایم ۔ ڈی)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
جمائما کیا کہتیں ہیں ؟۔۔۔ لنک پر جائیں۔۔
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101390384&Issue=NP_LHE&Date=20111201
  

4 comments:

  1. ميں صرف پرانے تجربہ کی بات کروں گا ۔ جب ذوالفقار علی بھٹو غريبوں اور محنت کشوں کا حامی بن کر اُبھرا تھا تو ميں کہتا رہا اور بہت کم نے سُنا "ايک جاگيردار کا بيٹا جاگيردار جسے غريب سے بدبُو آتی ہے کيسے ان کا سہارا بن سکتا ہے ؟
    اس کُلئے کو اس وقت ميدان ميں موجود تمام بڑے رہنماؤں پر منطبق کر کے ديکھئے جو اس ميں درست پايا جائے اُس پر دوسرا کليہ "ديانتداری" کا لگايئے اگر دوسرے کُلئے ميں بھی کامياب رہے تو وہ شخص اس قوم کو درست راہ پر لگا سکتا ہے

    ReplyDelete
  2. محترم جناب افتخار اجمل بھوپالی صاحب تبصرہ کا شُکریہ ۔ میری اس پوسٹ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ تحریک انصاف مڈل طبقہ کی تحریک سمجھی جاتی ہے جو الیٹ کلاس (اشرافیہ) کے خلاف بنی ہے۔ اور اگر اس میں بھی وہی الیٹ کلاس کے وہی لوگ شامل ہونگے کہ جن خلاف یہ جماعت بنی ہے تو پھر یہ بھی لیگی دھڑوں اور پی پی پی جیسی جماعت کہلائی گی ۔ پھر درمیانی طبقہ کی آواز کا خلا اپنی جگہ ویسے کا ویساہی رہے گا کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ میرے ذہن میں ایک خیال یہ بھی آرہا ہے کہ یہ ایک غیر فطری شمولیت ہے اسلئے اس شمولیت سے دونوں جانب شمولیت کی غلطی کا احساس ہو رہا ہو ۔ ۔ ۔ یہ بھی ہے کہ یہ میرا خیال ہی خیال ہو ۔ :))۔۔۔( ایم ۔ ڈ ی )۔

    ReplyDelete
  3. نھ تم بدلے نھ ھم بدلے نھ دل کی ارزو بدلی
    مین کیسے اعتبار انقلاب اسمان کر لون

    ReplyDelete
  4. محترم آپنے اپنا خیال ہم سے شئیر کیا آپکا شُکریہ(ایم۔ڈی)۔

    ReplyDelete