منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز: ہوائی فائر/ تسکین/ تحقیق/ عظمت/اخلاقی دباؤ/ شاباش عمران خان
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل الزامات زوروں پر ہیں جبکہ ٹی وی پر دانشور ٹائپ قسم کے خواتین وحضرات آکر الزامات لگانے کو بُرا کہتے ہیں، میں کہتا ہوں اِنہیں بُرا مت کہو ،اِن سے ملک کو فائدہ ہورہا ہے ۔ مثلاً ٹاک شو میں عمران خان پر پلاٹ اور شوکت خانم ٹرسٹ کے حوالے سے الزامات لگائے گئے جسکی مزید تشہیر کیلئے جناب عطاءالحق قاسمی صاحب نہ صرف اپنا پورا حق ادا کیا بلکہ انتہائی بھونڈے انداز میں مزید دو پلاٹ لینے کا" ہوائی فائر "بھی کردیا۔۔ اقتباس سے قارئین خود اندازہ لگائیں آپ فرماتے ہیں ''ایک سیاسی رہنما بتارہے تھے کہ عمران خان نے میاں صاحب سے ایک ایک کنال کے دو اور پلاٹ مختلف ناموں سے حاصل کئے تھے ۔تاہم اسکا کوئی دستاویزی ثبوت ابھی سامنے نہیں آیا ہے '' ۔۔۔قارئین اس طرح کا ہوائی الزام تو کوئی بھی کسی پر لگا سکتا ہے ۔۔۔(مزید تفصیلات لنک پر)
محترم جناب ڈاکٹر صفدر محمود صاحب بھی وہ الزامات والا ٹاک شو دیکھ رہے تھے بیچارے تشویش میں مبتلا ہوگئے ۔اپنی تسکین کیلئے الزامات کی اپنے طور پر تحقیق کی اصل حقائق( لنک پر ہیں) معلوم ہونے پراُنکے دل میں عمران خان کی عظمت اور بڑھ گئی ڈاکٹر صاحب نے کہا" شاباش عمران خان" ۔۔۔دیکھا آپنے الزامات نے کس طرح عمران خان کو کلئیر کیا اور سچائی کو عظمت دلائی ۔۔الزامات سے قوم کا فائدہ ہورہا ہے الزامات کے نتیجہ میں عمران خان نے اپنے اثاثے ظاہر کئے اب دوسرے سیاسی رہنماؤں پر بھی اخلاقی دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ بھی اپنے اثاثے قوم کے سامنے ظاہر کریں ۔اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ الزامات فلٹر ٹولز ثابت ہورہے ہیں ۔۔۔۔
الزامات کا سیاق وسباق سمجھنے کیلئے ذیل میں دیئے گئے لنک پر جائیں۔۔مجھے دیں اجازت آپ کا بُہت شُکریہ۔۔۔( ایم ۔ڈی)
http://e.jang.com.pk/pic.asp?npic=12-02-2011/Karachi/images/06_08.gif
ایم ڈی صاحب
ReplyDeleteایک الزام لگاتا ہے دوسرا اسے ہوا میں اڑا دیتا ہے یا اپنے خریدے ہوئے قلم کار کے زریعے اس کی نفی کردیتا ہے یہ سیاست ہے ایم ڈی صاحب الزام تو لگیں گے اور خان صاحب کون سا پاک صاف ہیں وہ بھی اسی گندی سیاست کا ایک مہرہ ہیں ہم اور آپ اتنی آسانی سے ان کو پاک صاف نہیں قرار دے سکتے
محترم جناب شازل صاحب بلاگ پر آپ کی آمد میرے لیے خوشی کی بات ہے ۔ ۔ ۔ میری سابقہ پوسٹ ضرور پڑھیں جس میں میں نے شاہ محمود قریشی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر تحرک انصاف پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ ۔ ۔ ۔ اس پوسٹ کے لکھنے کی سب بڑی وجہ عطاء الحق قاسمی کا ہوائی الزام ہے ۔ ۔ ۔ ایک بار پھر آپ سے میری درخواست ہے کہ میری سابقہ پوسٹ کو ضرور پڑھیں ۔آپ کا بُہت شُکریہ۔ (ایم ۔ڈی)۔
ReplyDelete