منجانب فکرستان پوسٹ ٹیگز: اسکین کاپی/آسان طریقہ/ پاؤں پڑنا/سیٹیں چھیننا/گھٹنوں کےبل چلنا/ایوارڈ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ترکی کے پروفیسر محترم جناب خلیل طوقار صاحب کا انٹرویو ایکسپریس سنڈے میگزین میں شائع ہوا تھا میری خواہش تھی کہ یہ انٹر ویو اپنے اُن قارئین کیلئے کہ جن کی نظر سے یہ انٹرویو نہ گُذرا ہو اسکین کاپی اپنے بلاگ پر لگاؤں لیکن بلاگ پر "زوم" سسٹم کام نہیں کر رہا ہے نہ پریویو پر نہ پبلش پر البتہ پبلش پر ایک بار جھلک دکھایا تھا اطمینان کے لیے دوبارہ دیکھا تو غائب ہوگیا جبکہ" سیارہ " پر ٹھیک کام کر رہا ہے۔۔ ۔انٹرویو کا ابھی آدھا حصّہ باقی ہے ۔ کوئی بلاگر ساتھی یا قارئین میں سےکوئی اسکین کاپی کا کوئی آسان سا طریقہ بتائے/سائز کیا رکھا جائے وغیرہ ۔۔۔احسان مند رہوں گا۔
سینئر تجزیہ نگار ،صحافی،اوراینکر پرسن جناب حامد میر صاحب نے خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سیمینار سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ"عمران خان ماروی میمن کے پاؤں پڑ گئے تھے کہ میری پارٹی میں آجاؤ انقلاب لانا ہے جس پر ماروی میمن نے کہا چل جھوٹا میں نہیں آتی ۔۔۔ یہ بھی انکشاف کیا کہ صرف لاہور سے ن لیگ کی 10 سیٹیں چھیننے کا منصوبہ بنایا گیا۔ ۔۔ اسکے علاوہ یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ سونامی بُہت جلدگھُٹنوں کے بل چل کر نواز شریف کے پاس جائیگی اور کہے گی اتحاد کرلو۔۔۔پاکستان کے انِ معروف تجزیہ نگار کو انِ اِنکشافات اور پیش گوئی پر داد دینا ہم پر واجب ہے چونکہ ایک طرف تو وہ کہتے ہیں کی صرف لاہور سے 10 سیٹیں چھین لی جائیں گی تو دوسری طرف کہتے ہیں سونامی گھُٹنوں کے بل چل کر نواز شریف کے پاس جائیگی ۔۔۔واہ صاحب مان گئے کہ آپ واقعی پاکستان کے اعلیٰ ترین تجزیہ نگار ہیں ۔۔ بلکہ اس تجزیہ پر تو سال 2011 کا بہترین تجزیہ کا ایوارڈ آپکو ملنا چاہئیے ۔ ۔۔۔ تجزیہ کیمزید تفصیل کیلئے لنک پر جائیں۔۔اور مجھے دیں اجازت آپکا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم ۔ڈی)
ميں نے آپ کے سوال کا مندرجہ ذيل جواب آپ کے بلاگ پر لکھ ديا تھا ۔ سائز کی بات جو آپ نے يہاں کی ہے ۔ چوڑائی آپ کے بلاگ کی چوڑائی سے زيادہ نہيں ہونا چاہيئے ويسے موزوں يہی ہے کہ چوڑائی 300 پِکسل رکھيں ۔ چھوٹے سائز پر کلک کر کے پھر زُوم سے بڑا کر کے پڑھا جا سکتا ہے
ReplyDeleteبات ميری سمجھ ميں نہيں آ رہی ۔ ميرا خيال ہے کہ آپ “ڈرافٹس” پر کلک کرتے پھر “ايڈِٹ” پر کلک کرتے ۔ پھر “پريويو” پر کلک کرتے ۔ پريويو ميں سکينڈ عکس پر کلک کرتے پھر “زوم” کا استعمال کرتے
محترم میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جیسے اس وقت سیارہ پر موجود میری اسکین کاپی پر کلک کرنے سے تحریر بڑی ہوجاتی ہے پھر پلس سائن نظر آتا ہے پلس سائن کلک کرنے پر تحریر مزید بڑی ہوجاتی ہے ۔یہ فنکشن میرے بلاگ پر کام نہیں کرہا ہے ۔ شاید اب آپ میرا مسئلہ سمجھ پائے ہوں ۔۔۔ میرا مسئلہ سمجھ پائے ہوں تو میری رہنمائی کریں آپ کا بہت شُکریہ ایم ۔ ڈی
ReplyDelete