فکرستان سےپیش ہےپوسٹ ٹیگز:انائیں/ کمزور پڑتی گرفت/فردوس عاشق اعوان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
کراچی کے مکینوں نے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کے نمائندوں کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا جب تینوں پارٹیوں کے بڑوں نے اتحاد کا فیصلہ کیا تو کراچی کے مکین خوش ہوئے کہ اس اتحاد سے کراچی کے مسائل کے حل کو ایک موثر آواز مل جائے گی ۔لیکن یہ اتحاد تو کراچی کے مکینوں کیلئے برمودا ٹرائی اینگل ثابت ہورہا ہے جو کراچی کے شہریوں کو ہی نِگل رہا ہے ۔ اس صورت حال کو کُچھ دانشور بیرونی سازش قراردے رہے ہیں تو کُچھ اندرونی سازش قرار دے رہے ہیں ۔ لیکن میرے نزیک کراچی کو اس صورت حال میں مبتلا کرنے میں ٹرائینگلی اناؤں کا دخل ہے۔ ہر اینگل اور اُسکے کارندے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ بُہت بڑی طاقت ہیں ۔ اور اپنی طاقت کا مظاہرہ چاہتے ہیں، مظا ہرہ کر رہے ہیں ۔
میرے خیال میں اسکی ایک بڑی وجہ پارٹی سربراہوں کی اپنی پارٹی پر کمزور پڑتی گرفت بھی نظر آرہی ہے ۔اگر ایسا ہے تو یہ نہ صرف کراچی بلکہ پورے پاکستان کیلئے بُہت نقصان دہ بات ہے۔ چونکہ بقول محترمہ فردوس عاشق اعوان کراچی کے حالات سے ملک کو یومیہ 3 ارب کا نقصان پہنچ رہا ہے ۔۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میرے اِس تجزیہ کوصحیح سمجھیں ٭ میں تو یہ کہتا ہوں کہ میرا تجزیہ یہ ہے ۔ بُہت شُکریہ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔( ایم ۔ ڈی )۔
No comments:
Post a Comment