فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز:اناہزارے/ عمران خان / عدالتیں/شیخ رشید
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ضرورت ہے۔۔ضرورت ہے۔ ۔ ۔ سخت ضرورت ہے ۔۔۔ ارے بھئی کس کی ضرورت ہے ۔ ۔؟ضرورت ہے۔ ایک عدد انا ہزارے کی۔۔۔کیوں کیوں۔۔۔کیوں ؟اس لیے کہ ہمارے ملک میں بھی کرپشن ہے ؟ کرپشن ہے تو پھر انا ہزارے کیوں نہیں ہے ؟ چونکہ کرپشن اور اناہزارے کا ساتھ چولی دامن والا ساتھ ہے۔ کہا یہ جاتا ہے کہ پاکستان میں انڈیا سے زیادہ کرپشن ہے ۔ تو پھر کسی اناہزارے کو یہاں بھی ہونا چاہئیے ۔۔۔گو ہماری عدالتیں کرپشن کو روکنے کی تمام تر کوششیں کر رہی ۔۔۔ عمران خان اور نواز شریف نے بھی حکومت پر اپنا دباؤ رکھا ہُوا ہے۔ لیکن یہ دباؤ انا ہزارے جیسا دباؤ نہیں ہے ۔ کہتے ہیں کہ محلے پڑوس کے اثرات پڑوسیوں پر پڑتے ہیں ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انا ہزارے کے اثرات پاکستان پر کب پڑتے ہیں اور پاکستان میں کون انا ہزارے بنتا ہے ؟؟؟ ۔ ویسے میری نظر شیخ رشید کی طرف اُٹھ رہی ہے۔ وہ اس لیے کہ اناہزارے اور شیخ رشید میں ایک بات مشترک پائی جاتی ہے وہ یہ کہ دونوں نے ہی شادی جیسے بکھیڑوں میں پڑ کرعقل سے فارغ نہیں ہوئے ہیں ۔دونوں ہی کورے اور کنوارے ہیں ۔ شیخ صاحب کیلئے اناہزارے بننے کا یہ شاندار موقع ہے۔
آپکا بُہت شُکریہ
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔( ایم ۔ڈی )۔
محترم میرا پاکستان۔ آپ نے اپنے تبصرہ میں تجویز دی ہے کہ پاکستان میں کرپشن کو روکنے کیلئے عبدالستار ایدھی میدان میں آئیں اور انا ہزارے جیسا کوئی کردار ادا کریں ۔ تجویز تو بُہت اچھی ہے ۔ بشرط یہ کہ انکی صحت اجازت دے سُنا ہے کہ آجکل اُنکی طبعیت بُہت خراب رہنے لگی ہے ۔ بہر حال آپکے تبصرہ کا بُہت شُکریہ۔( ایم ۔ ڈی )۔
ReplyDeleteمحترم اُردوداں نے علاقہ برار انڈیا سے تبصرہ کیا ہے کہ انا ہزارے کی تحریک حقیقت میں سیاسی ھائی جیکنگ کا شکار ہوگئی ہے ۔ محترم میں نے تبصروں کی پبلشنگ تو بند کی ہوئی ہے لیکن تبصروں کے جواب ضرور دیتا ہوں ۔ آپکے تبصرہ کا بُہت شُکریہ۔ ( ایم ۔ ڈی )۔
ReplyDeleteمحترم مطلوب صاحب نے تبصرہ کیا ہے کہ کوئی سیاست داں ایسا نہیں ہے جو انا ہزارے بن سکے۔اس لیے پوری قوم کو انا ہزارے بننا ہوگا ۔ اور یہ دُنیا کا مشکل ترین کام ہے ۔
ReplyDeleteآپکے درج بالا خیالات کا شُکریہ ۔( ایم ۔ ڈی )۔