فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: سیاست / انسانی جذبہ/ شک / ذمہ دار
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہیلری کلنٹن نے بیان دیا ہے کہ شام کے صدر اسد دو ہزار افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں ،خاص طور پر ایک سالہ بچّہ کی ہلاکت پر اپنے رنج اور غُصّہ کا اظہار کیا ہے ۔ ہم ہیلری کے اس جذبہ کی قدر کرتے ہیں ، لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ اِس انسانی جذبہ میں صداقت کی کتنی حرارت ہے؟
اس دور کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ صداقت کو سیاست نے ہائی جیک کیا ہُوا ہے ۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ انسانی جذبہ عراق میں کیوں نظر نہ آیا جہاں صرف شک کی بنیاد پر دو ہزار نہیں لاکھوں جانیں تلف کی گئیں اور کئی معصوم بچّے بھی مارے گئے ، اسی طرح افغانستان اور پاکستان میں بھی مار ے جانے والے بے گُناہ انسانوں اور معصوم بچّوں کی روحیں سوال کرتی ہیں کہ تب یہ انسانی اور مامتا بھرا جذبہ کہاں تھا ؟؟؟ آپ کا کہنا ہے کہ اسد دو ہزار افراد کے قتل کے ذمہ دار ہیں تو پھر کیا آپ عراق ، افغانستان اور پاکستان کے کتنے ہی بے گُناہ اور معصوم جانوں کے قتل کے ذمہ دار نہیں ہیں ؟؟؟
تفصیل کیلئے لنک پر جائیں شُکریہ ۔(ایم ۔ ڈی )۔
درست
ReplyDeleteہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
احمر
محترم جناب احمر صاحب غالباً آپنے صنف نازک کے بیان کے حوالے سے ذومعنی تبصرہ کیا ہے ۔
ReplyDeleteآپکا شُکریہ ۔( ایم ۔ڈی )۔