﷽
فکرستان سےپیش ہے پوسٹ ٹیگز: تصویر/ عورت / حُسن / مقدس فریضہ/ نئی دُنیا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انسان کے دیکھنے کے زاویےبھی بڑے عجیب و غریب ہیں ۔ میں نے جب اس تصویر کو وائس آف امریکہ کی سائٹ پر دیکھا تو دیکھتا ہی رہ گیا مجھے اس تصویر میں ایک ملکوتی حُسن نظر آیا خاتون کے چہرہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اُس نے کوئی مقدس فریضہ انجام دیا ہو ، جیسے اُسنےدُنیا میں اپنے ہونے کا مقصد حاصل کر لیا ہو ۔ اور چہرے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مقدس مقصد حاصل ہو جانے پر وہ نیند میں پُرسکون اور اطمینان بھری وادیوں کی سیر کر رہی ہو ۔۔۔ ۔
بچّہ کی تصویر کو بھی ذرا غور سے دیکھنے پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اُسنے بھی کوئی نئی دُنیا کو فتح کرنے جیسا معرکہ سر انجام دینے کے بعد اطمینان بھری آغوش میں پر سکون نیند کی وادی میں سیر کر رہا ہے ۔۔۔۔ تصویر کو چند سیکنڈ ذرا غور سے دیکھ کر فیصلہ کریں کہ کیا اس تصویر میں واقعی ایک ملکوتی حُسن ہے یا یہ میرے ذہن کی کرشمہ سازی ہے کہ جس نے میرے دل میں اس قسم کے احساسات بھر دیے ؟؟؟
۔۔۔شُکریہ۔۔۔
(ایم ۔ ڈی )
No comments:
Post a Comment