Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, July 19, 2011

کیا دلوں کو جوڑ نے والی / ہم سے جُدا ہو رہی ہے ؟؟؟

 ﷽ 
  فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز : دوستیاں/ کاروبار/love افئیر/رشتے/ثقافت/ بھیانک خبر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
میں سمجھتا ہوں کہ میری طرح کئی ایسے لوگ ہونگے کہ جن کی ٹرین کے سفر سے جذباتی وابسگی ہوگی ۔۔ میرے نزدیک ٹرین کا سفر انتہائی دلچسپ اور پُر لطف سفر ہے ۔۔لوگوں کو ٹرین میں تاش کھیلنے میں بڑا لطف آتا ہے ۔۔ اس سفر کے دوران کئی لوگوں کی پائیدار دوستیاں قائم ہوجاتی ہیں ،  کئی لوگوں نے دو شہروں کے درمیان اپنے کاروبار سیٹ کئے ہیں ۔۔سفر کے دوران کئی love افئیر بھی  چل جاتے ہیں ، جبکہ کئی بزرگوں نے اپنے بچّوں کے رشتے بھی طے کئے ہیں ، ۔ غرض کہ ٹرین کے سفر نے بے شمار دلوں کو جوڑا ہے ۔۔ اسکے علاوہ  ۔جب یہ دیہاتوں کے درمیان سبک رفتاری سے گُزرتے ہوئے اپنے جھکولوں اورآواز سے جو ردِم بناتی ہے وہ کسی نشہ سے کم نہیں ہوتا  ۔۔۔کئی لوگوں کے لیے یہ ردِم ماں کی لوری کی طرح ہوتا ہے ۔ اور وہ ماں کی آغوش کی طرح ٹرین کی آغوش میں نہایت پر سکون بے فکری کی نیند سوجاتے ہیں ۔۔
 یہ پاکستان کی مختلف ثقافتوں کی جھلک دکھاتی ہے۔ ۔ حیدرآباد پہنچنے پر ربڑی اور چوڑیاں فروخت کرنے والے آجاتے ہیں ۔ آپکو اسٹیشن کا نام نہ بھی معلوم ہو کھویا فروشوں کی آواز بتا دیگی کہ گاڑی خانپور اسٹیشن پر کھڑی ہے ۔ ملتان پہنچنے پر ملتانی حلوہ کی آواز آجاتی ہے ۔ غرض کہ یہ جہاں جہاں سے گُزرتی ہے وہاں کی ثقافتی جھلک دکھاتی جاتی ہے ۔ کیا یہ ساری باتیں اب خواب ہوجائیں گی ؟؟؟ یہ احساسات درج ذیل لنک کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں ۔ وزیر ریلوے اپنے ادارہ کے بارے میں اتنی بھیانک خبر سُناکر بمع فیملی امریکہ چلے گئے ہیں ۔ مکمل تفصیل  لنک پر  موجود ہے ۔۔۔  شکریہ ۔۔۔۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔( ایم ۔ ڈی )

No comments:

Post a Comment