Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, July 16, 2011

٭ وزیر داخلہ سندھ منظور وساں ٭۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ﷽
فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز : کشف / جماعت اسلامی / ایم کیو ایم / ریٹنگ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 کراچی روزانہ ڈھائی ارب روپئے ریونیو کماکے دینے والا شہر  ہے ۔۔ اس  پونے دو کروڑ آبادی والے شہر میں لوگ بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔۔ سابقہ وزیر داخلہ اتنے اہل اور صاحب کشف تھے کراچی کو لگی ہر بیماری کا علاج موٹر سائیکل ڈبل سواری پابندی کو سمجھتے تھے  ۔۔ ڈبل سواری پابندی کے خلاف سب سے زیادہ آواز جماعت اسلامی نے اُٹھائی/ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جب سابقہ وزیر داخلہ کو ہٹا دیا گیا تو امیر جماعت اسلامی نے اُنہیں واپس لانے کا مطالبہ کیا تھا ۔۔ یہ تو امیر جماعت اسلامی ہی جانتے ہیں کہ اُن میں ایسی کونسی خوبی دیکھی ہے ؟۔۔ منظور وساں آتے ہی ڈبل سواری پابندی ختم کردی یقیناً   مڈل لوئیر طبقہ کے لیےانکا یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ ۔  اسی کوتو کہتے ہیں عوام کے مسائل کو محسوس کرکے حل کرنا۔۔ اس  سے پارٹی ریٹنگ میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جس طرح ایم کیو ایم کے میئر نے کراچی میں رکارڈ کام کراکے پارٹی ریٹنگ میں اچھا خاصا اضافہ کیا تھا ۔ جس میں موجودہ احتجاجی طریقہ سے کمی واقع ہوئی ہے ۔ اس پوسٹ  کا بنیادی مقصد منظور وساں کے مثبت فیصلہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ ۔۔شُکریہ ۔
نوٹ :  پبلشنگ سسٹم صحیح ہوگیا ہے/ لیکن تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔
( ایم ۔ ڈی )  

1 comment:

  1. محترم جناب ڈاکٹر صاحب بلاگ پر خوش آمدید ۔ آپ نے تبصرہ میں جس جانب اشارہ کیا ہے ۔ اس بات میں وزن ہے۔ بہرحال میرا خیال یہ ہے کہ اچّھی بات کی حوصلہ افذائی اور بری بات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیئے جیسے اس پوسٹ میں جہاں جماعت اسلامی کےاچّھے عمل کی تعریف کی گئی ہے۔ تو وہیں جماعت کے امیر کے مطالبہ کی مذمت بھی کی گئی ہے۔آپ مولانا مودودی کی کتابیں پڑھتے رہتے ہیں ۔ جب آپ کو موقع ملے ان صفحات کو بھی دیکھ لیجئے گا ۔ آپکا بُہت شُکریہ ۔
    (تفہیم القُرآن۔ 170،171/6۔۔۔243،244/3 ۔ ۔۔337/4۔)۔(رسائل و مسائل۔57،58،196،233/1۔۔۔97/3۔)۔(تفہیمات۔356/1۔)۔(ثروت صولت 457/2 )۔

    ReplyDelete