﷽
فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: طاقت کانشہ/ احتجاج/ جماعتیں / امن کی داعی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ذوالفقار مرزا کی مزاجی شخصیت سے اب تو ہر کوئی واقف ہوگیا ہے ۔۔۔لیکن شاید پی پی پی کی ہائی کمان ابھی تک واقف نہیں ہوئی ہے ۔۔۔ یا شاید زرداری دوستی ہر بات پر بھاری پڑگئی ۔۔۔ جو اُنہیں وزیر بنا دیا گیا ،وزارت ایک طاقت ہے طاقت میں قوت کا نشہ ہوتا ہے۔۔۔ بعض طبیعتیں ایسی ہوتی ہیں کہ طاقتی نشہ میں بہک جاتیں ہیں۔ ۔۔پی پی پی والوں نے وزارت کی صورت میں ذوالفقار مرزا کو طاقت کا نشہ فراہم کیا جس سے انکی طبعیت بہک گئی اور طاقتی نشہ میں وہ کچھ کہہ دیا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا ۔ میڈیا نے باربار دکھا کر جذبات بھڑ کائے۔۔۔ ردِ عمل میں ایم کیو ایم نے بھی بالکل اسی طرح کی اپنی طاقتی نشہ میں بہکنے کا مظاہرہ کیا ۔۔۔جس سے کراچی والوں کو کافی جانی ومالی نقصان اُٹھانا پڑا ۔ ۔۔الیکٹرانک میڈیا کی طرح ان واقعیات پر لکھنے والوں نے بھی اپنا تعصبی کردار نبھایا۔۔ جنہیں ذوالفقار مرزا پسند نہیں انہوں نے اپنی ذاتی سوچ کی بنا پر ہنگامہ آرائی کا سارا ملبہ ذوالفقار مرزا پر ڈالنے کی کوشش کی ۔۔۔اسی طرح جنہیں ایم کیو ایم ناپسند ہے اُنہوں نے ہنگامہ آرائی کا سارا ملبہ ایم کیو ایم پر ڈالنے کی کوشش کی۔۔۔ یعنی دونوں طرف کے لکھنے والوں نے بھی جی بھرکے اپنی دل کی بھڑاس نکال لی/ جسکا دونوں فریقوں نے موقع فراہم کیا۔۔ وہ اس طرح کہ ذوالفقار مرزا کا طرز عمل بھی انتہائی غیر مہذب تھا تو ایم کیو ایم کا احتجاجی طریقہ بھی انتہائی غیر مہذب تھا ۔
کراچی تقریباً پونے دو کروڑ آبادی والا شہر ہے۔۔ اب اس شہر میں اتنی سکت نہیں ہے کہ جو ہڑتالیں اور احتجاج برداشت کرسکے ۔۔اس لیے کراچی میں سیاست کرنے والی جماعتوں کو یہ بات یاد رکھنی ہوگی ۔۔ کراچی کے عوام صرف اُسی جماعت کو پسند کریں گے جو جلسے، جلوس ،ہڑتال اور احتجاج سے دور ہوگی اور امن و امان کی داعی ہوگی ۔۔ چونکہ یہ پونے دو کروڑ کا کاروباری شہر ہے ۔۔ایک ہڑتال یا احتجاج سے پونے دوکروڑ انسان متاثر ہوتے ہیں ۔ شُکریہ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (ایم ۔ ڈی )
عبداللہ بھائی میری آپ سے گُزارش ہے کہ آپ بلاگ لکھا شروع کر دیں تاکہ آپ اپنا نقطہ نظر بہتر انداز میں بیان کرسکیں ۔ آپکا بُہت شکریہ۔
ReplyDelete(۔ ( ایم ۔ ڈی