Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, July 20, 2011

٭ بیویوں کا شوہروں پر تشدد کرنا ٭

 
   فکرستان سے پیش ہے پوسٹ ٹیگز: بہشتی زیور /شوہر بیچارے/ چچا غالب / ماموں سُقراط
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 مُجھے جس خبر نے چونکا دیا وہ ہے مسلمان بیویوں کا شوہروں پر تشدد کرنا  وہ بھی  عرب اسلامی ملک  کےصرف ایک شہر میں/ مہینہ بھر میں اوسطاً  145 بیویاں اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں ۔۔۔ اور خبر یہ  بھی کہ اس تناسب میں  اضافہ ہورہا ہے۔۔۔  اس بات میں شک کرنے کی کوئی گُنجاش نہیں ہے کہ ہر شریف آدمی اپنی بیوی سے ڈرتا ہے۔۔۔ میرا تو یہاں تک کہنا ہے کہ بدماش  قسم کےآدمیوں کی بھی ایک بڑی تعداد اپنی بیویوں سے ڈرتی ہو گی۔۔۔لیکن بیویوں کا تشدد پر اُتر آنا یہ تو بڑی خطر ناک صورت حال پیدا ہورہی، اللہ رحم کرے۔۔۔
 میرا خیال ہے کہ بیویوں نے بہشتی زیور پڑھنا چھوڑ دیا ہے ۔۔ورنہ ایسی صورت حال نہ  پیدا ہوتی ۔۔۔ بہشتی زیور پڑھی ہوئی بیوی تو روٹی پکاتے میں شوہر کی آواز پر شوہر کی ضرورت پوری کرنے حاضر ہوجاتی تھی ۔۔۔ میرے خیال  میں یہ سب قیامت کی نشانیاں ہیں جو بیویاں شو ہروں کو مار رہی ہیں ۔ ۔۔اور شوہر بیچارے  مار کھا رہے ہیں ۔ یہ بھی اچھا ہُوا کہ چچا غالب اور ماموں سُقراط یہ دن دیکھنے سے پہلے ہی اُٹھ گئے ورنہ اُنکی تو/ خُوب کُٹائی ہوتی ۔۔ شُکریہ۔ (اس خبر کی تفصیل ذیل لنک پر ہے۔ سعودی عرب والے ضرور پڑھیں )۔
تبصروں کی پبلشنگ بند ہے ۔( ایم ۔ ڈی )

7 comments:

  1. محترم جناب عمران اقبال صاحب، آپنے بہت خوبصورت تبصرہ کیا

    ہے ۔ ۔ ۔ آپکا بہت شُکریہ ۔۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  2. محترم جناب عبداللہ صاحب ۔ آپنے بھی نئے دور کے مُطابق

    خوبصورت تبصرہ کیا ہے ۔۔ ۔ ۔ آپکا بُہت شُکریہ۔ ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  3. محترم جناب ذوار صاحب ، آپ نے مجھ سے پوچھا ہے کہ بہشتی زیور میں کیا لکھا ہے اور یہ کہ آپ کی بیوی نے نہیں پڑھا ہے ۔ اور یہ پوچھا ہے کہ کیا بہشتی زیور کے پڑھنے سے بیوی کا زبان درازی پن ختم ہوجائے گا ۔ ۔ ۔
    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    محترم جناب زوار صاحب ، آپکی بیوی مذہبی معیار کے جس درجہ پر فائز ہیں اُسی اعتبار سے وہ اثر قبول کریں گی ۔
    شُکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  4. محترم جناب علی صاحب، آپکے تبصرہ کے بعد ہم نے آپکے بلاگ کی سیر کی ماشا اللہ آپ کی شخصیت کافی جولی ہے ۔ محترم پوسٹ کی پبلشنگ کے بعد میرے پاس بہشتی زیور کی جتنی کاپیاں تھیں وہ سب کی سب دھڑا دھڑ تقسیم ہوگئیں۔ سب کی سب مَردوں نے لیں ہیں ؟؟؟ کسی خاتون نے نہیں مانگا۔
    :D>:D
    آپکے تبصرہ کا بہت شُکریہ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  5. محترمہ اسما صاحبہ ، آپکے تبصرہ کے بعد آپکے بلاگ کی سیر کی

    ماشا اللہ بہت اچّھے خیالات ہیں آپکے/ آپکے تبصرہ کا بُہت

    شُکریہ ۔ ۔ ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  6. محترم جناب افتخار اجمل بھوپالی صاحب ، عرض ہے کہ ہمارے خالق نے ہمیں بے شمار صلاحیتیں دی ہیں ، ان صلاحیتوں کے زریعے ہم اپنے مسائل حل کرتے کرتے موبائل فون ، کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی دُنیا میں داخل ہوگئے ہیں ۔ اب خلاء میں داخل ہورہے ہیں ۔ مسائل پر فوکس رہنے سے ہمارا ذہن ہمارے سامنے کئی حل پیش کردیتا ہے ۔ آپ نے عورت / لڑکی والا جو مشورہ دیا ہے ۔ اس پر میں کافی دیر تک ہنستا رہا ہوں ۔ ۔ ۔
    آپکے تبصرہ اور مشورہ کا بہت بہت شُکریہ ۔ ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete
  7. محترم جناب عُمیر صاحب ، بسم اللہ پر توجہ دلانے پر میں آپکا مشکور ہوں ۔ شُکریہ ۔ ۔ ۔ ایم ۔ ڈی ۔

    ReplyDelete