Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, August 30, 2014

" سچّی محبت "

منجانب فکرستان: مُلک میں جمہوریت جمہوریت ہورہی ہے: کچھ نیا ہوجائے  : :
  
پانی میں رہتے پانی سے اجتناب برتنا ممکنات میں سے نہیں،پردہ اسکرین پر بناوٹی محبت جتانے والے خود 
 سچّی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں آج ایک ایسی ہی داستان فکرستان کے قارئین  سےششی کپور کی 2 دو
 چاہتوں کا ذکر ہوگا کہ اُنہوں نے  دونوں چاہتوں  سے بے وفائی نہیں کی۔پوسٹ کے آخر میں اسٹیج نغمہ
  آپ  نغمے کوششی کپور کی دل کی آواز بھی کہہ سکتے ہیں ۔تصاویر اسلئیے لگائی گئیں ہیں کہ آپ وقت کو
 دیکھ سکیں ہر جوانی سمجھتی ہے ہم پر بُڑھاپا نہیں آئے گا ۔۔اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے۔۔۔نہ صرف بڑھا پا 
آجاتا ہے بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے زندگی کا کھیل تمام ہوجا تا۔۔آخر میں صرف اُس نغمہ کی صدا باقی رہ جاتی
 ہے ، جو اسٹیج پر مقبول ہُوا۔۔
٭ ۔۔۔٭۔۔۔٭
میری نظر میں، پُرتھوی راج کے بیٹوں میں سب سے خوبصورت ششی کپور ہیں،ششی کی پہلی چاہت اسٹیج 
ہے، اسی اسٹیج کیلئے ایک اداکارہ  کی ضرورت تھی، اتفاق سے برطانوی تھیٹر کی اداکارہ محترمہ جینیفر کینڈل
 اُن دنوں اسٹیج کے سلسلے میں بھارت آئی ہوئی تھیں،یوں جینیفر پُرتھوی تھیٹر میں کاسٹ ہوئیں، جینیفر کو
 ہندی سکھانے  کی ذمہ داری  ششی  نے  قبول  کی ،  18 سالہ ششی 22سالہ جینیفر کو ہندی سکھانے لگے،
 دُنیا بھر میں ایسا ہوتا  آیا ہے کہ اُستاد شاگرد ایک دوسرے کی چاہت  بن جاتے  ہیں،چاہت بھی ایسی کہ
دوجا اور کوئی نہ بھائے۔  لیلےٰ کے بارے میں مشہور ہے کہ   وہ کالی تھی لیکن مجنوں کی نظر میں حور تھی، 
اسی سے ملتی جُلتی بات ہم ششی اور جینیفر کے بارے میں کہہ سکتے ہیں،جینیفر معمولی صورت کی 22 سالہ 
تھی اورششی  نہایت خوبصورت صرف 18 سال کے تھے اس عمر میں لڑکے کی بھرپور جوانی بد صورت کو 
بھی  خوبصورت بنا دیتی ہے،جبکہ ششی تو تھے ہی خوبصورت  جوانی نے مزید سونے پر سہاگہ چڑھایا تو باپ
 نے سوچا کہ بہو کسی مہا رانی کی بیٹی ہونا  چاہئیے اور اس سلسلے میں گجرات کے  ایک اسٹیٹ کی  مہارانی کی
 بیٹی سے بات چلانے والے تھے کہ  ششی نے اپنے گھر والوں کو  صاف صاف بتادیا کہ وہ کسی مہارانی  کی 
بیٹی سے شادی نہیں کریں گے وہ صرف جینیفر سے شادی کریں گے۔۔ اور پھر جینیفر کے ساتھ سنگھا پور 
چلے گئے یہاں دوسرے بیٹوں نے باپ کو راضی کراکےششی کو سنگھا پور فون کردیا کہ آجاؤ باپ کوراضی 
کرلیا گیا   یوں جینیفر اور ششی کی شادی ہوئی، تین بچّے( کنل کپور،سنجنا کپور،کرن کپور) ہوئے ہنسی خوشی 
زندگی چل رہی تھی،کہ جینیفر کینسر میں مبتلا ہوگئی اور دُنیا سے ہمیشہ کیلئے چلی گئی اِس صدمے نے ششی کو 
بالکل ہی توڑ دیا گُم سُم کومے جیسی حالت ہوگئی  تو بھائیوں نے جینیفر کی  نشانیوں بچّوں اور تھیٹر  کے رُل
 جانے کی حوالے دے دیکر ششی میں دوبارہ زندگی کی رمق جگائی تا ہم اُنہوں نے دوسری شادی نہیں کی
 جینیفر کی جگہ کسی اورکو دینے کیلئے وہ تیار نہیں ہوئے،ششی اپنی پہلی چاہت یعنی تھیٹر سے آج بھی وابستہ 
ہیں ساتھ میں بیٹی  سجنا کپوراور کنل کپور   اپنے باپ دا دا کے تھیٹر کو آج بھی زندہ
 رکھے ہوئے ہیں۔۔تاہم 76 سالہ ششی کپور آج بھی اپنی محبت جینیفر کو یاد کرکے رو پڑتے ہیں۔۔۔۔
ایک کلک کے فاصلے پر ششی کے احساسات کا نمائندہ نغمہ بھرے ہال کے اسٹیج پر۔۔۔             
٭۔۔۔٭۔۔۔٭
پوسٹ میں کہی گئی باتوں سےاختلاف/اتفاق کرناآپکا حق ہے،اب مجھےاجازت دیں،پڑھنے کا بُہت شُکریہ۔ 
  {ہمیشہ رب کی مہربانیاں رہیں }