Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Thursday, December 20, 2012

"21 دسمبر "

منجانب فکرستان : " توہم پرستی "
-----------------------------------------------------------------
دوستو: رسل جیسا لاادری (agnostic)شخص بھی جب خواب میں دیکھتا ہے کہ انکی والدہ فوت نہیں ہوئی ہیں بلکہ محض ہوش و حواس  سےمحروم ہوئی ہیں اور یہ کہ جس دن اُنہوں نے خواب دیکھا تھا اتفاق سے وہ دن انکی محبوبہایلس کا جنم دن تھا   تو اسطرح وہ " توہم پرستانہ ہیپناٹائزڈ ہوگئے۔ خوف ، وسوسوں اور اِن اندیشوں میں مبتلا ہو گئے کہ یہ خواب اشارہ ہے کہ ایلس سے شادی نہ کی جائے ۔۔اب ایک طرف ایلس کی محبت اور دوسری طرف خواب کے توہم پرستانہ وسوسے تھے ۔۔۔اب آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ بے چارے رسل کی ذہنی کشمکش کیسی رہی ہوگی۔۔۔ 
کہنے کا مقصد یہ ہے کہ تعلیم بھی توہم پرستی کو لگام دینے میں ناکام رہی ہے،  یہ ہی وجہ ہے web bot: ۔ IChing۔اور مایا کیلنڈر 3113 قبل مسیح میں کہی گئی جاہلوں کی بات کوآج کا تعلیم یافتہ شخص توہم میں مبتلا ہوکر پریشان ہو رہا ہے ۔۔
دوستو: میری سابقہ پوسٹوں میں کہی گئی کسی بات سے جس کسی کی ذرا سی بھی دل آزاری ہوئی ہو ، اُس سے درخواست ہے کہ وہ مجھے معاف کردے۔۔ زندگی رہی تو انشاء اللہ پھر ملاقات ہوگی ۔۔اب اجازت دیں آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔
 دوستو: نیا سال مبارک ہو ۔۔ہم زندہ ہیں ۔۔۔۔

2 comments:

  1. یہ رسل کون ہے ۔ اس نے لڑکی سے شادی کیا یا نہیں کیا

    ReplyDelete

  2. محترم گمنام صاحب ۔ بر ٹرنڈرسل برطانوی فلسفی تھے ۔انکی والدہ کا انتقال بچپن میں ہی ہوگیا تھا رسل کا انتقال 1970 میں ہُوا ۔ انہوں نے ایلس سے شادی کی تھی کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انکی طلاق ہوگئی تھی ۔

    ReplyDelete