Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, December 10, 2012

"صرف 5 منٹ "

منجانب فکرستان: اردو میں بات کرنا حرام ہے/ Maths کو پاکستان بھیج دو اداکار دھر میندر ، BBC انٹرویو
-------------------------------------------------------------------
دوستو:آپ نے اکثر دانشوروں کی یہ رائے سُنی یا پڑھی ہوگی کہ پاکستان میں عدم برداشت کا رحجان بہت تیزی سے اپنی منزلیں طے کر رہا ہے، اس کی چھوٹی/بڑی جھلک اُس وقت دکھائی دی، جب کالا باغ ڈیم مخالف احتجاجی تحریک چلانے کے سلسلے میں اسفندیارولی میڈیا والوں سے خطاب کر رہے تھے  کہ اُن کے کارکنوں نے اُن کے خطاب کو روک دیا اور کہا کہ ہم اردو زبان میں آپ کا خطاب نہیں سُنیں گے،اس لیے کہ اردو میں بات کرنا حرام ہے۔۔بہر حال بڑی مشکل سے کارکنوں نے 5 منٹ کیلئے اسفندیارولی کو اردو میں بات کرنے کی اجازت دی ۔۔۔ 
------------------------------------------------------------------ 
بی بی سی والوں نے حال ہی میں فلم اسٹار دھرمیندر سے انٹرویو کیا، جس میں اُنہوں نے اپنے بچپن کے تاثرات بتائے کہ جب ملک کا بٹوارہ ہُوا  تو وہ سمجھے کہ اُردومسلمانوں کی زبان ہے اور وہ  پاکستان چلی جائے گی ، معصوم  بچے نے اپنے معصوم دکھ اور خواہش کا اظہار اپنی ماں سے یوں کیا کہ:" ماں جی کسی طرح اردو کو روک لو اور اسکے بدلے میں Maths کو پاکستان بھیج دو "۔۔ پھر انہوں نے اپنی اردو سے محبت کا ذکر کیا کہ:" آج بھی میری پسندیدہ زبان اردو ہے اور میں اسی زبان میں شاعری کرتا ہوں " پھر اُنہوں نے اپنے کہے ہوئے اردو کے چند شعر سُنائے ۔۔دوستو: موازنہ کریں کہ ہم کہا ں جا رہے ہیں ؟؟؟ ۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔