منجانب فکرستان :مذاہب: ثبوت :ڈرون حملے:اعتراض: انسان: عقیدہ: پاکستان
-------------------------------------------------------------------
قارئین دوستوں میں سے یقیناً کئی دوستوں نے مغربی فلسفیوں اور ماہرینِ نفسیات کی مذاہب کے بارے میں کہی ہوئی یہ بات ضرور پڑھی ہوگی کہ مذا ہب خوف کی پیدا وار ہیں ۔۔ یہ بات مجھے یوں یاد آئی کہ مختلف اخباروں میں خبر چھپی تھی کہ بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں ڈینگی مچھر کے خوف میں مبتلا لوگوں نے ایک بڑا سا بُت ڈینگی مچھر کا بنا کر اُسکی پُوجا شُروع کردی ہے،ان لوگوں کے اِس عمل سے کم سے کم بُت پرستی کی حد تک تو ماہرین کی کہی ہوئی بات کا ثبوت ملتا ہے کہ یہ مذاہب (بت پرستی والے) خوف کی پیداوار ہیں۔۔
اگر ڈرون حملے پاکستان کے بجائے ہندوستان پر ہوتے تو شاید خوف کے مارے لوگ ڈینگی مچھر کی طرح ڈرون کا بُت بنا کر اسکی بھی پُوجا شروع کر دیتے۔۔دوستو: میں کسی کے عقیدے پر اعتراض نہیں کر رہا ہوں، صرف حیرت کا اظہار کر رہا ہوں کہ آج کے دور کے انسان میں بھی پایا جاتا ہے۔ اِس قسم کا عقیدہ !!!

اب اجازت دیں ۔آپکا بُہت شُکریہ ۔۔