منجانب فکرستان : کیا پابندیاں لگانا ہی مسئلہ کا حل ہے ؟؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پیپلز پارٹی والوں کا یہ کہنا ہے آئندہ کی حکومت انہوں نے ہی بنانا ہے ۔۔لیکن انکی حکمتِ عملی سمجھ بالا ہے، مثلاً دہشت گردی کا خطرہ ہے اتنے گھنٹوں کیلئے مو بائل سروس بند ۔۔ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے ڈبل سواری پابندی، دہشت گردی کا خطرہ ہے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ،سونے پر سُہاگہ ہفتے میں دو دن کیلئے سی این جی کی بندش ہے ۔۔اس طرح لوگ کام پر نہیں جا پا رہے ہیں نتیجہ کارخانوں ،فیکٹریوں اور دفتروں میں کام نہ ہونے کے برابر ہے۔۔ ریوینیو دینے والے شہر کراچی کا یہ حال بنا دینگے تو پھر یہ ملک کیسے چلے گا ؟؟ کیا دہشت گردی کے مسئلے سے نپٹنے کا واحد حل صرف پابندیاں لگانا ہے یا یہ انتظامیہ کا خلا ہے؟ اور خلا فطرت کو پسند نہیں ۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔