منجانب فکرستان: اسرائیل فلسطین صورتِ حال مزید سنگین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اسرائیلی وزیر اعظم جنگ کا دائرہ بڑھانے کی بات کر رہے ہیں ، جبکہ اسرائیل کے وزیرِ داخلہ نہایت ڈھیٹائی کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ ( آپریشن پلر آف ڈیفس) کا مقصد "غزہ" کے مسلمانوں کو واپس پتھر کے زمانے میں پہنچانا ہے۔۔۔یہ صورتِ حال اس وجہ سے پیدا ہورہی ہے کہ کوئی بھی اسرائیل کو روکنے والا نہیں ہے اقوام متحدہ، موتمر عالمیِ اسلامی اورعرب لیگ، سب کے سب مٹی کے مادھو ثابت ہورہے ہیں؟کوئی بھی اسرائیل کا ظلم نہیں روک رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج 5 ویں دن بھی اسرائیل مسلسل "غزہ" والوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہا ہے۔۔۔
انسانی حقوق کے علم بردار امریکہ اور یورپی یونین کو اسرائیل کی اتنی بھیانک خلاف ورزیاں نظر نہیں آرہی ہیں۔۔یہ ہی تو وہ دوہرا معیار ہے جس نے دُنیا کو جہنم بنایا ہُوا ہے ،یہ ہی وہ دوہرا معیار ہے کہ ٹوئن ٹاور پر حملہ کرنے والوں کو جواز فراہم کرتا ہے اور یہ ہی وہ دوہرا معیار جو کسی کو امریکی فیڈرل ریزرو بنک کی عمارت کو تباہ کرنے پر اُکساتا ہے ۔۔۔ اپنے دوہرے معیار پر غور کریں ۔۔۔مسلمانوں سے تعصب پر مبنی پالیسیاں ترک کریں تاکہ دنیا میں امن اور بھائی چارہ قائم ہو ،تاکہ ٹوئن ٹاور پر حملہ نہ ہو ، تاکہ کسی کے دل میں یہ خیال نہ آئے کہ امریکی فیڈرل ریزرو بنک کی عمارت کو تباہ کرنا ہے۔۔
" فطرت کے یہ اصول نہیں،"ظلم بھی ہو اور امن بھی رہے" یہ ممکن نہیں" ۔۔
لنکس پر جائیں دیکھیں اور اندازہ کریں، اب اجازت دیں ۔آپ کا بُہت شُکریہ۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2012/11/121118_gaza_pics_day5_rh.shtml
________________________________________
http://www.blogger.com/blogger.g?blogID=7786825204659904082#editor/target=post;postID=7504876027357596955