Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Wednesday, October 10, 2012

" یقین "

منجانب فکرستان:  ہوگو شاویز: عمران کا بیٹا :کرسٹائن بیکر: کھری کھری سُنانا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
یہ ایک سال پہلے کی بات ہے، کینسر میں مبتلا ہوگو شاویز کی حالت تشویش ناک  ہوگئی تھی، انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا اس کے باوجود وہ یقین سے کہتے تھے  کہ وہ نہ صرف مکمل صحت یاب ہوجائیں گے بلکہ 2012 کا انتخاب بھی جیت کر دکھائیں گے، لیکن عیادت  کرنے والوں کا خیال تھا کہ اب یہ سب خواب کی باتیں ہیں، لیکن ان میں موجود اعلیٰ درجہیقین کی طاقت نے نہ صرف کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے دی بلکہ انہوں نے  2012 کے انتخاب میں بھی کامیاب ہوکر دکھا دیا ۔۔۔  اب یہ مزید 6 سال تک سرمایا دارانہ نظام کے سینے پر مونگ دلتے رہیں گے اور امریکہ کو کبھی کھری کھری سُناتے رہیں گے۔۔۔۔
عمران خان  کے امن مارچ کے سلسلے میں امریکہ اور پاکستان نے خودکش حملوں سمیت دیگر جان کو لاحق  کئی خطرات سے آگاہ کیا تھا یہان تک کہ عمران کے بیٹے نے بھی اپنی محبت اور عقلی تقاضوں کے تحت باپ کو زندگی داؤ پر لگانےسے باز رکھنے کی اپنی کوشش  کی لیکن عمران کے  یقین کے آگے یہ تمام کے تمام عقلی دلائل بیکار تھے۔( سچ ہے کہ یقین کے سامنے تمام عقلی دلائل بیکار ثابت ہوتے ہیں ) عمران نے موت پر  اپنے  یقین  کا تذکرہ کرسٹائن بیکر سے کچھ اس انداز میں کیا تھا " جب خُدا نے فیصلہ کرلیا ، اس سے ایک لمحہ پہلے یا بعد میں موت نہیں آئیگی،جب دنیا میں آپکا وقت ختم ہوگیا، پھر آپ خود کو بچا نہیں سکتے ،اس سے کُچھ فرق نہیں پڑ سکتا کہ آپ نے اپنے تحفظ کیلئے کیسے ہی اقدام کیوں نہ کئے ہوئے  ہوں " اب ایسے شخص  کو موت سے کون ڈرا سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عمران  نے کوئٹہ میں بھی بے خطر ہوکر کامیاب جلسہ کرکے دکھا دیا ۔۔۔
یقین کی ایک مثال جادو ٹونہ توہم پرستی ہے ۔جسکو جادو کے توہم پر یقین ہوگیا پھرسمجھو کہ گویا عقلی دلائل کا خاتمہ ہوگیا ۔۔۔جادو کا توہم نہ صرف پیسوں کی بربادی لاتا ہے بلکہ اس توہم میں مبتلا شخص بعض مرتبہ اپنی جان سے بھی جاتا ہے۔وہ کبھی نہیں مانے گا کہ وہ کسی نفسیاتی مرض میں مبتلا ہے  ۔۔۔آجکل میڈیا کی مہر بانی سے اِس یقین کا، کاروبار بھی خوب چل رہا ہے ۔۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)