منجانب فکرستان: خورشید ندیم اور سلیم صافی کے کالموں سے اقتباس اور تبصرہ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سلیم صافی: http://jang.com.pk/jang/oct2012-daily/06-10-2012/col5.htm
D w۔ http://www.dw.de/dw/article/0,,16289427,00.html?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خورشید ندیم: امریکی موقف کو دنیا کی کونسی طاقت بدل سکتی ہے ؟ ؟ خارج میں ایسی کوئی طاقت موجود نہیں۔۔لیکن داخل میں ہے۔یہ امریکی عوام ہیں ۔۔ جو امریکی موقف میں تبدیلی لاسکتے ہیں۔۔۔
سلیم صافی: نے Dw/جرگہ میں جو باتیں کہی ہیں وہ میں اپنے قارئین کے نظر کر رہا ہوں اس سے آپ کو خود اندازہ لگا لیں گے سلیم صافی کیسے کالم نگار ہیں ۔۔انکا کہنا ہے کہ امن مارچ پر جو پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے وہ پیسہ ٹانک اور ڈی آئی خان میں جنوبی وزیرستان آپریشن متاثرین کو دے دیں (یعنی ایک آزاد ملک کےشہریوں پر ہونے والی امریکی ڈرون بر بریت کے خلاف احتجاج نہ کریں)۔ ۔۔اسکے علاوہ Dw پر انکا عجیب منطقی تجزیہ مُلاحظہ فرمائیں ۔
’’یہ ڈرون حملے وزیرستان پر ہو رہے ہیں ناں کہ وزیرستان سے ہو رہے ہیں، تو میرے خیال میں اگر دنیا کو اس طرف متوجہ کرنا مقصود تھا یا امریکا، جو ان حملوں کا ذمہ دار ہے اور پھر حکومت پاکستان ، جس نے اس حملوں کی اجازت دے رکھی ہے، تو ان کے سامنے احتجاج واشنگٹن میں بھی ہو سکتا تھا اور اسلام آباد میں بھی۔ اس کے لیے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو آزمائش میں ڈالنا اور پھر کارکنوں کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کرنا میرے خیال میں کوئی مناسب اقدام نہیں ہے۔‘‘
کیا سلیم صافی نہیں جانتے کہ جو امریکی امن مارچ میں حصہ لینے آئے ہیں یہ لوگ امریکہ میں بھی ڈرون حملوں پر آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں؟؟ کیا سلیم صافی نہیں جانتے ہیں کہ یہ امن مارچ وزیرستان کے مکینوں سے اظہارِ یک جہتی بھی ہے۔۔ بیشک امریکی اور پاکستانی حکومتوں نے امریکیوں کی جانوں کو لاحق خطرات سے اُنہیں آگاہ کیا اسکے باوجود صرف انسانیت کے ناطے یہ اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کر رہے ہیں اور مارچ کی صوبتوں کو برداشت کررہے ہیں تاکہ ایک طرف دنیا کو یہ باور کراسکیں کہ امریکی ڈرون حملے بربریت ہیں تو دوسری جانب وزیرستان کے مکینوں کو یہ احساس دلاسکیں کہ انصاف پسند باشعور انسان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)
خورشید ندیم: http://e.dunya.com.pk/colum.php?date=2012-10-06&edition=LHR&id=549_57890188سلیم صافی: http://jang.com.pk/jang/oct2012-daily/06-10-2012/col5.htm
D w۔ http://www.dw.de/dw/article/0,,16289427,00.html?maca=urd-rss-urd-all-1497-rdf