Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Saturday, October 20, 2012

دنیا کا " امن " مسلسل برباد ہو رہا ہے ۔

 منجانب فکرستان:سوشل میڈیا، طالبان، امریکہ،امن، فاتح ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
انتخابات کے دنوں میں لیڈر برائیوں کو ختم کرنے کے وعدے کرتے ہیں،سابقہ انتخابات میں اوباما نے امریکی ظلم کا نشان اور انسانی حقوق پامالی کا سیاہ دھبہ "گوانتا نامو بے" کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن انہوں نے وعدے کو وفا سے ہمکنار آج تک ہونے نہیں دیا، اب پھر انتخابات کے دن آگئے ہیں اسلئیے اوباما بھی ایک بار پھر سابقہ وعدے کا اعادہ کر رہے ہیں ۔۔
متشدد وار اگینسٹ ٹیرر پالیسی نے امریکی چہرے کو بگاڑدیا ہے جسکی جھلک ملالہ واقعے پر سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں امریکہ مخالف جذبات میں دیکھی جاسکتی ہے ۔۔امریکہ شاید حیران ہو کہ ملالہ حملے کی ذمہ داری تو طالبان نے قبول کی، پھر سوشل میڈیا میں نفرت کا نشانہ امریکہ کیوں بن رہا ہے ؟؟۔آپکی یہ حیرانگی تب دور ہوگی جب آپ نوم چومسکی قبیل کے دانشوروں کی داشمندانہ باتوں پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔۔
تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ ظلم کرنے والے مٹ جاتے ہیں ،جیسے آجکل ہنری کسنجر کی یہ پیش گوئی خبروں کی زینت بنی ہوئی کہ آئندہ دس سالوں میں اسرائیل کا وجود مٹ جائے گا۔۔( اسرائیل کا تازہ ترین ظلم لنک پر ملاحظہ فرمائیں ) امریکہ کیلئے بہتر یہی ہے کہ اپنی اسرائیلی پالیسی اور  وار اگینسٹ ٹیرر پالیسی پر نظرثانی کرے، متشددانہ پالیسی ترک کرے چونکہ صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ جواباً  بھی متشددانہ کاروائیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، یوں دنیا کا  امن مسلسل برباد ہوتا جا رہا ہے۔