Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Friday, October 5, 2012

" امن کے داعی"

 منجانب فکرستان: نسلاً ، مذہباً ، رنگت، قومیت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
معصوم اور بے گُناہ انسانوں کی ہلاکتوں کو رکوانے کی کوشش،وزیرستان کے انسانوں کو ڈرون حملوں کے نفسیاتی خوف سے نجات دِلانے کی کوششاور ناجائز ڈرون حملوں پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے، انسانی ارتقائی شعور کے اعلیٰ درجات کے حامل انسانوں نے 6 اکتوبر کو امن مارچ کا جو فیصلہ کیا ہے اس پر امریکی حکومت نے امریکیوں کو خبردار کیا  ہے کہ وزیرستان کا دورہ نہ کریں ۔۔۔
پاکستان کے وفاقی وزارتِ داخلہ نے بھی وزیرستان امن  ریلی پر خود کش حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ، پھر بھی یہ اعلیٰ ضمیر انسان جن کا وزیرستان کے انسانوں سے نسلاً ، مذہباً ، قبیلے، ، رنگت، قومیت،لسانیت وغیرہ سے کوئی تعلق نہیں صرف انسان ہونے کے ناطے جان کو لاحق خطرات کی پرواہ  نہ کرتے ہوئے  اپنے ضمیر کی آواز پر امن مارچ کرنے امریکہ سے آئے ہیں۔۔۔
جبکہ ڈرون حملوں کے ذمہ داران بھی اپنے آپ کو انسان کہلواتے ہیں ،کیا بے گُناہ انسانوں معصوم بچوں کو مارنا اور علاقے کے مکینوں کوحملوں کے خوف میں مبتلا کر کے نفسیاتی مریض بنانا انسانی فعل کہلائے گا ؟؟؟ 
انسانی شعور کی بلند سطح پر فائز اِن باضمیر اوراعلیٰ ترین صفات کے حامل نوعِ انسان سے محبت رکھنے والوں کیلئے  دُعا گو ہوں کہ اِنکا  یہ امن مارچ باخیروعافیتتکمیل کےمراحل طے کرے ، با مقصد ثابت ہو اور دنیا کا اور خاص طور پر امریکہ کا مردہ ضمیر (چونکہ گونٹا نامو بے بھی اِسی کے کھاتے میں ہے) شعورِ انسانی کے اعلیٰ درجات سے ہمکنار ہوسکے ۔۔۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)