Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Monday, October 1, 2012

انشاءاللہ

منجانب فکرستان: پِری میچیور اور میچیورڈ "سونامی"
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آجکل تحریک انصاف کے بارے میں سروے رپورٹ اورپارٹی چھوڑ جانے والوں کا خوب چرچا ہو رہا ہے، پہلے سروے رپورٹ کی حقیقت سنیئے کہ اس کے بھرّے میں  آکر بی جے پی کی حکومت نے (میری یاد داشت کے مطابق) وقت سے پہلے الیکشن کرادیئے تھے کہ سروے رپورٹ نے اُنکی مقبولیت کا گراف بُہت زیادہ اُونچا دِکھایا تھا اور انہیں یہ یقین تھا کہ وقت سے پہلے الیکشن کراکے حاصل گرافی مقبولیت سے مکمل فائدہ اُٹھایا جائے اور بھاری اکثریت حاصل کرکے دوبارہ مستحکم حکومت بنائی جائے ۔۔۔
 مگر جب انتخابی نتائج آئے تو سارے خواب چکنا چور ہوگئے، کانگریس اکثریت سے  جیت گئی یوں سروے رپوٹیں، نجومیاں، پنڈتی پیش گوئیاں، سب سراب ثابت ہوئیں ۔۔۔   
تحریک انصاف چھوڑ کر جانے والے والوں کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ  پہلے پِری میچیور سونامی (یعنی لاہور اور کراچی کے کامیاب جلسوں کے بعد جو ایکدم  گراف اوپر چلا گیا یہ وقت سے بہت پہلے ہوگیا) نے اپنے ساتھ جو خس وخاشاک بہاکر لائی تھی اُنکی صفائی ہورہی ہے یہ تو پارٹی کیلئے بُہت اچّھی بات ہے۔۔۔
پہلے پِری میچیورسونامی آئی تھی لیکن اب میچیورڈ سونامی آئیگی ۔۔۔مگر وہ کیسے  ؟ وہ ایسے کہ تحریک انصاف فنڈنگ کیلئے عوام کے پاس جانے والی ہے، جب یہ عوام کے پاس جائیگی تو عوام کو ایسا محسوس ہوگا کہ یہ پارٹی تو ہماری ہے۔۔ اسی لیے تو ہمارے پاس آئی ہے ۔۔ یوں تحریک انصاف کی یہ نہ صرف عوامی فنڈنگ رابطہ مہم ہوگی بلکہ اس عمل سے براہ راست عوام کی شمولیت بمع  عوامی جوش خروش کے ساتھ  ہوگی اور یہی بات میچیورڈ سونامی ثابت ہوگی۔۔۔ انشاءاللہ ۔
اب اجازت دیں ۔۔۔آپ کا بُہت شُکریہ ۔۔۔(ایم۔ڈی)