Image result for monument valley
ہر چیز سے عیاں ہے،ہرشے میں نہاں ہے،خالِق کائنات، مالِک کائنات
عقلِ کُل،توانائی کُل، ہمہ جہت، ہمہ صِفت،خالِق کائنات، مالِک کائنات
آنکھیں کہ جِن سے میں دیکھا ہوں میری نہیں، عطائے خُداوندی ہے
  پاؤں کہ جِن سے میں چل تا ہوں میرے نہیں،عطائے خُدا وندی ہے
غرض یہ کہ میرے  وجود کا ذرہ  ذرہ   میرا  نہیں ،عطائے خُداوندی ہے
میرے خالِق میرے مالکِ میرے پروردگارانِ نعمتوں کا بے انتہا شُکریہ  


Tuesday, February 22, 2011

ہم صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں ۔٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭




                                                             
       فکرستان سے ۔۔ ۔آخری مرد ،آخری عورت اور آخری گولی تک جنگ جاری رہے گی۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لیبیا کے سربراہ معمرقذافی کے بیتے سیف الاسلام نے گویا نیام میں سے اپنی سیف (تلوار) نکال لی ہے ۔ اُنہوں نے اپنے خطاب میں  مذاحمت کاروں سے کہا ہے کہ وہ لیبیا  کو نہیں چھوڑیں گے ۔آخری مرد ،آخری عورت اور آخری گولی تک جنگ جاری رکھیں گے ۔اس بیان کے بعد اُن پر عالمی دباؤ بڑھ گیا ہے ۔
اکتالیس سال تک حکمرانی کے مزے لُوٹنے والوں کو حکمرانی کی لت پڑ جاتی ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ وہ مُلک کو خانہ جنگی میں مبتلہ کرنے پر بھی تیار لگتے ہیں ۔ اسی طرح تیس سال  تک حکمرانی کے نشہ میں مبتلہ مصر ی صدر حُسنی مباک سے حکمرانی کا نشہ چِھن جانے پر  کومے میں چلے گئے ہیں ۔ خاص سے عام ہوجانا  بڑا ہی کٹھن  مرحلہ ہوتا ہے۔  ۔ اسی طرح 23 سال تک حُکمرانی  کا نشہ لینے والے  تیونس کے صدر زین العابدین کے بارے میں بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ وہ بھی عام ہونا برداشت نہیں کرسکے ہیں ہاسپٹلائز  ہوگئے ہیں  ۔ خاص سے عام ہوجانا  بڑا ہے تکلیف دہ ہے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ  یمنی صدر علی عبداللہ صالح صدارت چھوڑ کر خاص سے عام ہونا نہیں چاہتے ہیں تو بھلا امیر سے شاہ بن جانے والے بحرین کے شاہ شیخ حماد کیسے خاص سے عام ہونا چاہیں گے۔ ہم صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں کہ خالق کائنات ان حکمرانوں کو حکمرانی کی شیطانی انّا سے نجات ملے ۔ آمین   

1 comment:

  1. عزیز دوستو عرض ہے کہ میں نے بعنوان (ہم صرف دُعا ہی کرسکتے ہیں) کے تحت پبلش کو کِلک کردیا ۔ جواب آیا کہ آٹو میٹک پبلش ہوگیا ہے ۔ لیکن پبلش نہیں ہُوا تھا ۔ ضروری کام کے تحت مُجھے کُچھ دیر کیلئے نیٹ سے اُٹھنا پڑا دوبارہ نیٹ پر آیا تو غلطیاں دیکھنے کی خاطر آرٹیکل کو دوبارہ پڑا تو ۔ عنوان (خاص سے عام ہونا مشکل مرحلہ ہے) ذہن میں آیااور میں نے یہ عنوان لکھ کر پبلش کو کِلک کردیا اور وہ پبلش ہوگیا ۔ صُبح جب میں نیٹ پر آیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ۔ جو پہلے پبلش نہیں ہُوا تھا وہ بھی پبلش ہوگیا ۔ اسطرح آپ لوگوں کو زحمت ہورہی ہے ۔جس کیلئے میں معزرت خواں ہوں۔
    ۔۔(آپکے خلوص کا طالب ایم ۔ڈی)۔

    ReplyDelete