﷽
فکرستان سے ۔۔۔ مصری صدر حُسنی مُبارک کےبار ےمیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــ
۔(برطانوی اخبار گارجین نے بدھ کی اشاعت میں مصری صدر کے بارے میں لکھا ہے کہ اِس وقت اُنکی عُمر 82 سال ہے ،اور وُہ اس وقت تقریبا" 70 ارب ڈالر کے مالک ہیں) سوال یہ ہے کہ اتنی زیادہ دولت اُنکے پاس کہاں سے آگئی ۔ چونکہ دُنیا کے امیر ترین شخص کی دولت بھی 53 ارب ڈالر ہے ۔ یقینا" حُسنی مُبارک نے یہ دولت اُنہوں نے اپنے 30 سالہ دور میں عوام کی بے لوث خدمت سے حاصل کی ہوگی۔ جس کے مُتعلق اخباری حوالے بتاتے ہیں کہ عوام کی اکثریت کی آمدنی دو ڈالر سے بھی کم رہ گئی ہےاور وُہ مفلسی کی زندگی گُزار نے پر مجبور ہیں۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے ۔
______________________________ _
جو بات عقل کو ہضم نہیں ہورہی ہے وُہ یہ ہے کہ ، 82 سالہ حُسنی مُبارک کتنے سال اور زندہ رہیں گے ؟کیا وُہ اپنی اتنی ساری دولت کو اپنی قبر میں لے جائیں گے؟ خُدا کو کیا جواب دیں گے؟ وہاں تو کوئی بھی کام نہ آئے گا نہ بیوی، نہ بچّے صرف اعمال کام آئیں گے۔ سب کچھُ یہیں رہ جائے گا ۔ کیا وُہ یہ نہیں جانتے ہیں کہ،اُنکی دولت سے دُوسرے عیش کریں گے ،جبکہ خُدا کے سامنے جوابدہ، وُہ خوُد اَکیلے ہونگے۔جس طرح اسِ وقت دُنیا بھر سے اَکیلے رُسوائی سمیٹ رہے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــ
۔اگر آپ توجہ سے 3 منٹ کی مُکمل وڈیو سُنیں گے تو ۔مُجھے یقین ہےکہ بدلے میں یہ وڈیو بھی آپکو کُچھ نہ کُچھ ضرور دے گی۔
ادب کی نہ جانے کتنی ایسی بہت ساری اصناف مبارک صاحب نے اپنے عوام کیلئے اپروو کی ہونگی جی ۔ عوام نہ اپنا حصہ والنٹیریلی چھوڑتے نہ انکے حصے میں اتنا کچھ آتا ۔
ReplyDeleteجناب جاہل اور سنکی صاحب ، آپنے اپنے خیالات سے نوازہ
ReplyDeleteآپکا بہت شُکریہ۔ ۔ خلوص کا طلب گار۔ (ایم۔ڈی)۔