منجانب فکرستان :-جوش خطابت نے/ عجب نعرہ لگوایا !!!
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سابقہ پوسٹ قاضی صاحب کی "بین الفقہی" کانفرنس سے وابستہ توقعات کے بارے میں لکھی تھی جسے پڑھ کر میرے دوست نے کہا، یہ تم کیسی خوش فہمی میں مبتلا ہورہے ہو؟ یہ سب انتخابات کیلئے نیا مذہبی پلیٹ فارم تیار ہورہا ہے۔۔۔۔سچی بات یہ ہے کہ مجھے تو قاضی صاحب کی باتوں میں خلوص نظر آرہا ہے، باقی رب جانے، لیکن دوست نے دماغ میں شک کا بیج بھی بودیا ہے۔اب فیصلہ وقت کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔
سابقہ پوسٹ میں جمعہ خطبوں کے بارے میں لکھا تھا کہجوش خطابت میں خطیب اِن خطبوںمیں ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو نہ صرف فرقہ واریت انتہا پسندی کو ہوا دیتی ہیں بلکہ بعض باتیں ایسی بھی کہہ جاتے جوتعلیماتِاسلامی کے بھی خلاف ہوتی ہیں ۔۔۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ جوشِ خطابت میں انسان کچھ کہنے کا کچھ کہہ جاتا ہے جسکی ایک جھلک درج ذیل تراشہ میں صاف نظر آتی ہے۔دیکھیں کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے یہ کیسا نعرہ لگادیا ؟؟؟؟
ہے نا کیسی عجب بات !!!